Urdu news

Wednesday, 12 July 2023

بلوچستان، سوئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں تین جوان شہید

 راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے سوئی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق    گزشتہ شب ضلع سوئی میں جاری آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3  بہادر جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ژوب گیریژن پر دہشت گرد حملے میں شہید جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے باقی دہشت گردوں کو بھی پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان میں امن کے دشمنوں کو بے نقاب کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

The post بلوچستان، سوئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں تین جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wbBT091

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...