Urdu news

Tuesday, 11 July 2023

ایم کیو ایم لندن کے ریلی نکالنے پر گرفتار 34 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

  کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ایم کیو ایم لندن کے لیے ریلی نکالنے والے گرفتار 34 ملزمان کو 5 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم لندن کی ریلی نکالنے والے 34 ملزمان کو پولیس نے پیش کیا۔

ملزمان کے وکیل نے موقف دیا کہ گرفتار افراد ریلی میں شریک تھے نہ ہی ان سے کوئی موٹر سائیکل وغیرہ برآمد ہوئی ہے۔

عدالت نے تمام ملزمان کو 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف سرکار کی مدعیت میں زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزمان نے کورنگی میں ایم کیو ایم لندن کے لیے ریلی نکالی تھی، ملزمان پر ہنگامہ آرائی اور بلوے سمیت دیگر الزامات ہیں۔

The post ایم کیو ایم لندن کے ریلی نکالنے پر گرفتار 34 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Z2G6WqU

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...