Urdu news

Friday, 7 July 2023

ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

  کراچی: ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپین شپ میں  پاکستان نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا اور تینوں قومی تن سازوں نے میڈلز جیت لیے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مالدیپ میں ہونے والی ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے  ایک طلائی اور دو  کانسی کے تمغے جیت لیے۔

پاکستان کے شہزاد قریشی نے  80 کلوگرام کی  کیٹیگری میں بھارتیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور طلائی تمغہ جیت لیا،شہزاد قریشی نے گزشتہ ایونٹ میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔

پاکستان ہی  کے ابراہیم خان نے جونیئر کیٹیگری کے 75 کلوگرام  کی کیٹیگری میں تیسری پوزیشن کے ساتھ  کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

تیسرے قومی تن ساز شاہد اللہ  70 کلوگرام کے درجہ  میں سوئم رہے  اورانہوں نے بھی کانسی کا  تمغہ جیتا۔

The post ساؤتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ؛ پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nACGHjr

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...