Urdu news

Sunday, 16 July 2023

گورنرہاؤس میں مفت آئی ٹی کورسز کے انٹری ٹیسٹ میں 10 ہزار امیدواروں کی شرکت

  کراچی: گورنر ہاؤس سندھ میں مفت آئی ٹی کورسز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جس میں 10 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹیسٹ کیلئے آنے والے امیدواروں کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر متحدہ عرب امارات، اومان، ایران، بحرین ، قطر، انڈونیشیا، ملائشیا، جرمنی ، فرانس اور روس کے قونصل جنرلز، سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

entry test 1

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی، عارف حبیب، فرخ حمید گوڈیل، سر ضیاء اللہ خان اور گورنر سندھ آئی ٹی پروگرام کے سی ای او دانیال ناگوری بھی تقریب میں موجود تھے۔

entry test 2

گورنر سندھ نے بھی آئی ٹی ٹیسٹ میں شرکت کی اور کامیاب ہونے کی صورت میں ناکام ہونے والے کسی ایک طالب علم کو اپنی سیٹ گفٹ کرنے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں گورنر سندھ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صرف وہ ایسا کرسکتے تھے، انہوں نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا جو عزم کیا ہے اس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

entry test 3

سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی، سر ضیاء اللہ خان، گورنر سندھ کے آئی ٹی پروگرام کے سی ای او دانیال ناگوری نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

The post گورنرہاؤس میں مفت آئی ٹی کورسز کے انٹری ٹیسٹ میں 10 ہزار امیدواروں کی شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yYbh3HD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...