اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری کا جواں عمر صاحبزادہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد کے علاقے 7ایونیو کے قریب لیگی رہنما کے بیٹے حمزہ طارق چوہدری کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ساتھ میں سوار دوست زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی کھمبے سے ٹکرائی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں حمزہ طارق چوہدری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ن لیگی رہنما طارق فضل چودھری کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق#Expressnews #Pakistan #News #TariqFazalChaudhry pic.twitter.com/9aNC6Xj0l7
— Express News (@ExpressNewsPK) July 17, 2023
ایس ایچ او تھانہ آبپارہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں نوجوان بلیو ایریا سے شکر پڑیاں روڈ کی طرف تیز رفتاری میں جارہے تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ چوہدری خود گاڑی ڈرائیو کررہا تھا۔
The post لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا نوجوان بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/26TN4q1
No comments:
Post a Comment