Urdu news

Friday, 14 July 2023

اسلام آباد؛ ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکی کے ساتھ زیادتی

 اسلام آباد: لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دے کر  زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جواں سالہ لڑکی کو ملازمت دلوانے کاجھانسہ دے کر ٹریل تھری پر زیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔ ایف ایس سی کی طالبہ موبائل میسج پر راولپنڈی پہنچی ، جہاں نعمان نامی لڑکے نے محکمہ تعلیم میں ملازمت کے لیے 50 ہزار روپے مانگے۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ  ملزم 30 ہزار روپے وصول کرکے ملازمت دلوانے کے لیے صاحب سے ملوانے کا کہہ کر ٹریل تھری لایا ، جہاں  ملزم نے ٹریل تھری کے جنگل میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور بعد میں ٹریل تھری سے راولپنڈی ٹنچ اسٹاپ پر چھوڑ دیا ۔

زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کے مطابق ملزم نے کسی کوبتانے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی ہے، تاہم خوف کی وجہ سے وہ خاموش رہی مگر گھر والوں کوسب بتادیا۔ زیادتی کانشانہ بننے والی لڑکی کے ورثا نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرادیا ہے، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

The post اسلام آباد؛ ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکی کے ساتھ زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lnaO6QG

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...