کراچی: سکھن پولیس نے جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈٓاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ایک سب مشین گن، دو نائن ایم ایم پستول اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 25 سالہ محمد اسلم ولد غلام خان اور 27 سالہ صابر ولد غلام کے ناموں سے کی گئی، گرفتار ملزمان کے 4 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
گرفتار ملزمان سے ایک سب مشین گن، دو نائن ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ برآمد کی جانے والی سب مشین گن کے حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ سرکاری تو نہیں ہے۔
The post کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، سب مشین گن برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WeMvDKw
No comments:
Post a Comment