Urdu news

Tuesday, 11 July 2023

چمن جیل سے قیدیوں کے فرار کا معاملہ، وزیراعلیٰ نے تحقیقاتی کی منظوری دے دی

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چمن جیل میں فائرنگ اور قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر انکوائری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں واقع جوڈیشل لاک اپ سے 29 جون کو خطرناک قیدی فرار ہوگئے تھے، جن میں سے کچھ کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ ایک نے از خود گرفتاری دے دی تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے چمن جیل سے قیدیوں کے فرار کے معاملے پر سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں انکوائری کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: چمن جیل سے 17 قیدیوں کے فرار کے معاملے پر تین پولیس افسران معطل

تحقیقات میں واقعے کی وجوہات کی جانچ پڑتال کے بعد وزیراعلیٰ کو سفارشات کی رپورٹ پیش کی جائے گی، جس کے بعد صوبائی حکومت مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھائے گی۔

The post چمن جیل سے قیدیوں کے فرار کا معاملہ، وزیراعلیٰ نے تحقیقاتی کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sC7H0c9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...