Urdu news

Wednesday, 31 August 2022

انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کو 12 بجے پیش ہونے کا حکم

 اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے عمران خان کو 12 بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر وکلا سمیت صحافیوں کے جوڈیشل کمپلیکس میں جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ سماعت کے موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عمران خان کی دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست؛ آئی جی پولیس کو نوٹس جاری

جج راجا جواد عباس کے روبرو سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دینا شروع کیے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔ وکیل بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو لکھ کر بھیجا ہے، ان کی جان کو خطرہ ہے۔

جج راجا جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ ہم اس درخواست ضمانت پر آج ہی دلائل سنیں گے۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ پہلے ملزم کو عدالت پیش کریں پھر ہم بحث کریں گے۔عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جن کو دھمکی دی گئی، ان کا بیان پڑھ کر سنانے کا حکم دیا۔

جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ دہشت گردی کی دفعہ جرم کے بغیر کبھی درج ہوئی؟ آپ کو بتانا ہوگا کہ کون سی کلاشنکوف لی گئی، کون سی خودکش جیکٹ پہن کر حملہ کیا گیا۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان  نے عدالت سے استدعا کی کہ 12 بجے تک کا وقت دیا جائے، عمران خان کو پیش کردیں گے۔ اگر میرے موکل کو کچھ ہوا تو آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشنز ذمے دار ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عدلیہ کا عمران خان کے ساتھ نرم رویہ رکھنا عجیب ہے، وزیر قانون

عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان کو کون سا خطرہ ہے وہ بتائیں۔ جب کہ انہیں ضمانت ملی ہوئی ہے ۔ عدالت نے ضمانت دی تو ان کا فرض تھا کہ عدالت پیش ہوتے۔ بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان تو آنا چاہتے ہیں لیکن پولیس نے انہیں کہا کہ انہیں خطرہ ہے ۔

وکیل نے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے میں مزید 4 دفعات 506،504،186 اور 188 شامل کی گئی ہیں۔ ان دفعات میں بھی عمران خان کی ضمانت منظور کی جائے۔ جج نے ریمارکس دیے کہ ان دفعات میں ہم نوٹس جاری کریں گے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت میں 12 بجے تک کے لیے وقفہ کرتے ہوئے عمران خان کو 12 بجے طلب کرلیا۔واضح رہے کہ عبوری ضمانت کی سماعت میں عمران خان عدالت سے غیر حاضر تھے۔  واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو  آج تک عبوری ضمانت دے رکھی تھی۔ عمران خان کی ضمانت کنفرم ہونے یا خارج ہونے کا فیصلہ دلائل کے بعد ہوگا۔

عمران خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات  اور پولیس کے 527 اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔  پولیس نے خاردار تاریں لگا کر عدالت آنے جانے والا راستہ بند کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی۔

عمران خان کے پیش ہونے سے قبل سماعت میں وقفے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر جمع ہوگئے، جہاں انہوں نے نعرے بازی شروع کردی۔ اس موقع پر کارکنوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ داخلے سے روکنے پر صحافیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔

The post انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کو 12 بجے پیش ہونے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/T0AhP6w

وزیراعظم کی مواصلاتی نظام اور رابطہ سڑکیں جمعے تک بحال کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بارش اور سیلاب سےتباہ ہونے والے مواصلاتی نظام کی بحالی اور سڑکوں کی مرمت جمعہ تک مکمل کرنے کی ہدیات کی ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک بھر میں بجلی، سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر ہنگامی اجلاس ہوا، خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے سے واپسی پر ایف ڈبلیو او سمیت دیگر اداروں کے نقصانات اور انفراسٹرکچر کی بحالی پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کالام سوات رابطہ سڑکیں آئندہ ہفتے تک بحال کی جائیں،پاور ڈویژن 25 اگست سے اب تک بجلی کے نظام کی بحالی کیلئے اپنے کام کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کام پر پیش رفت، اور اگر کام کہیں تعطل کا شکار ہے تو اسکی تفصیلی وجوہات بیان کی جائیں، آئندہ 48 گھنٹے میں بلوچستان کی تمام تر بجلی بحال کرنے اور ٹرانسمیشن لائن کی مرمت یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاور ڈویژن اپنے جوائنٹ سیکٹریوں اور ڈپٹی سیکٹریوں کی فیلڈ میں ڈیوٹی لگائے،پاور ڈویژن کا کوئی بھی افسر بجلی کی بحالی اور مرمت تک دفتر میں نہ بیٹھے،گوادر ٹرانسمیشن لائن کے کام میں کسی قسم کا تعطل کسی صورت قبول نہیں۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ٹرانسمیشن لائن کیلئے درکار تعمیراتی سامان مقامی سطح پر تیار کیا جائے، عوام کا پیسہ ایسی درآمدات پر بالکل خرچ نہیں کرنے دا جائے گا جو پاکستان میں تیار ہو سکتی ہیں،ڈسکوز کے چیف ایکزیکٹو اپنے شہروں میں موجود رہیں اور ان کے ناموں اور نمبر کے ساتھ عوام کی سہولت اور شکایت کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

انہوں نے وفاقی وزیر پاور انجینیئر خرم دستگیر خان کو سیلاب سے متاثرہ ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی بحالی کے کام کی نگرانی کرنے کیلئے فوری طور پر خیبر پختونخوا پہنچنے کی ہدایت اورتمام تر مسائل کو دور کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر خان، ڈی جی FWO، چیئرمین NHA اور متعلقہ وزارتوں کے حکام شریک ہوئے،اجلاس کو بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں سڑکوں کے نقصانات اور جاری بحالی کے کام سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کی بحالی کے کام پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور بجلی کے نظام کی بحالی کے کام کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔

The post وزیراعظم کی مواصلاتی نظام اور رابطہ سڑکیں جمعے تک بحال کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EFvUJqN

Tuesday, 30 August 2022

عالمی برادری سے ملنے والی امداد ضرورت کو پورا کرنے میں ناکام ہے، شہباز شریف

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے زیادہ امداد کی ضرورت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد جو امداد موصول ہورہی ہے وہ ضرورت کو پورا کرنے میں ناکام ہے۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اس مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑا ہوناچا ہے کیونکہ ہمیں مزید امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں افراد اپنی چھت سے محروم ہوگئے جبکہ 300 بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 10 لاکھ جانور ہلاک ہوچکے ہیں اور فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں معاشی صورتحال سنگین ہے اور اب سیلاب کے باعث حالات مزید سنگین ہوگئے ہیں، ملک میں انفرااسٹرکچر اور 3 ہزار 500 کلو میٹر سڑکیں، سیکڑوں پل اور انڈر پاسز تباہ ہوچکے ہیں۔

 

 

 

The post عالمی برادری سے ملنے والی امداد ضرورت کو پورا کرنے میں ناکام ہے، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/SxzeAdY

والدین پر مہنگائی کا پہاڑ؛ ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب میں 300 فیصد تک اضافہ

کراچی: حکومت سندھ نے سرکاری نصاب کی حامل درسی کتابوں کی قیمتوں کے معاملے پر عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑ دیا ہے اور محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے ماتحت کام کرنے والے سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے نئے تعلیمی سیشن 2022 کے لیے شائع کی گئی کتابوں کی قیمتیں 300 فیصد تک بڑھادی گئی ہیں۔

یہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری سے کیا گیا ہے پہلی جماعت سے میٹرک تک کی جو درسی کتب چھاپ کر بازار میں بھیجی گئی ہیں ان کی قیمتوں نے والدین کی کمر توڑ دی ہے اور مہنگائی و بجلی کی قیمتوں کے ستائے والدین اب کتابوں کی قیمتوں میں اضافے کی ایک نئی عفریت کا سامنا کررہے ہیں ادھر انٹر سال اور و دوئم کی بیشتر کتابیں چھاپ کر تاحال مارکیٹ کو فراہم ہی نہیں کی گئی ہیں ان کتابوں کی قیمتوں میں بھی کئی سو فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔

پہلی بار سندھ کے سرکاری کالجوں میں تعلیمی سیشن بروقت شروع کرنے کی کوشش کی گئی ہے تو بازار میں انٹرمیڈیٹ کی درسی کتابیں ہی موجود نہیں حکومت سندھ کی جانب سے درسی کتابوں کی قیمتوں میں کئی سو فیصد تک اضافے والدین کا کہنا ہے کہ ایک جانب حکومت سندھ سرکاری اسکولوں کے طلبہ کے لیے درسی کتابیں مفت فراہم کرتی ہے اور اس کے لیے اربوں روپے کا بجٹ مختص ہوتا ہے لیکن وہ لاکھوں والدین جو اپنے بچوں کو نجی اسکولوں میں پڑھا رہے ہیں کیا ان کے لیے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو کتابوں کی قیمتیں نہ بڑھانے کا پابند نہیں کیا جاسکتا یا مارکیٹ کو بھجوائی گئی کتابوں پر زر تلافی نہیں دی جاسکتی جس سے نجی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ کے والدین کو بھی کچھ سہولت مل سکے۔
“ایکسپریس” نے کتابوں کی قیمتوں کے حوالے سے جب اردو بازار کراچی کے بک سیلرز اور بعض پبلشرز سے رابطہ کیا تو انکشاف ہوا کہ گذشتہ برس والدین جتنی قیمت میں کسی جماعت کا کورس لے کر چلے جاتے تھے اب اتنی رقم میں بمشکل نصف کورس خرید پارہے ہیں اردو بازار ایسوسی ایشن کراچی کے صدر سلیمان جیوانی نے “ایکسپریس” کو بتایا کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتابوں کی قیمتیں ڈبل سے بھی زیادہ ہیں انھوں نے تصدیق کی کہ انٹر سال اول و دوئم کی زیادہ تر کتابیں موجود نہیں ہیں”
ادھر اردو بازار کراچی کے ایک بک سیلر نے “ایکسپریس” کو درسی کتب کی حالیہ اور سابقہ قیمتوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نویں جماعت کا مکمل کورس جو 1 ہزار روپے کے آس پاس خرید لیا جاتا تھا اب 2 ہزار روپے میں بھی دستیاب نہیں ہے انھوں نے بتایا کہ سندھی کے مضمون کی کتاب 40 روپے سے 100 روپے کردی گئی ہے مطالعہ پاکستان کی کتاب جو 111 روپے کی تھی اب 260 روپے میں دستیاب ہے ریاضی کی نویں جماعت کی کتاب 200 روپے سے بڑھا کر 420 روپے کردی گئی ہے۔

اسی طرح طبعیات کے مضمون کی کتاب 150 سے 300 روپے اور کیمیاء کے مضمون کی کتاب 100 روپے سے 256 روپے کی ہوگئی ہے اور یہی صورتحال دیگر جماعتوں کی درسی کتابوں کی ہے” واضح رہے کہ سندھ میں نجی اسکول میٹرک اور انٹر کی سطح پر سب سے زیادہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا نصاب استعمال کرتے ہیں کیونکہ متعلقہ تعلیمی بورڈز سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب سے ہی طلبہ کا امتحان لیتے ہیں۔
ادھر انٹر سال اول و دوئم کی درسی کتب کی قیمتوں کے حوالے سے جب معلومات لی گئی تو معلوم ہوا کہ بیشتر کتابیں تو چھاپ کر بازار میں بھجوائی ہی نہیں گئی انٹر سال اول و دوئم میں بائیولوجی (زولوجی /بوٹنی) کیمسٹری، انگریزی اور فزکس کی کتابیں بازار میں موجود نہیں ہیں انٹر سال دوئم میں کیمسٹری کی کتابیں ابتداء میں بازار میں محدود تعداد میں دی گئی تھی جو اب ختم ہوچکی ہیں صرف اسلامیات اور اردو کی کتابیں ہیں۔

اسی طرح نویں اور دسویں جماعتوں کی کمپیوٹر سائنس کی کتابیں بھی بازار میں نہیں ہیں واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ کی سفارش پر وزیر تعلیم سندھ نے پہلی بار انٹر سال اول کے داخلے نویں کھ نتائج پر دینے کی منظوری دی تھی تاکہ کالجوں میں تعلیمی وقت پر شروع ہوسکے اس فیصلے پر عملدرآمد کے بعد کالجوں میں سیشن تو بظاہر شروع ہوگیا ہے لیکن محکمہ ایجوکیشن کے ذیلی شعبوں میں رابطوں کے فقدان کے سبب طلبہ کی تدریس کے لیے کتابیں موجود نہیں ہیں بتایا جارہا ہے کہ انٹر سال اول کے کچھ مضامین کی کتابیں تبدیل ہوئی ہیں جس کے سبب ان کی بروقت اشاعت نہیں ہوسکی ہے۔

جب کتابوں کی قیمتوں اور بازار میں انٹر سال اول کی کتابوں کی عدم دستیابی کے معاملے پر سیکریٹری سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ حفیظ مہر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ “قیمتوں میں اضافے کی منظوری بورڈ آف گورنرز سے لی گئی تھی بورڈ نے 2016 سے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا جبکہ کاغذ کی قیمت مسلسل بڑھ رہی تھی 2016 میں ڈالر 75 روپے کا تھا اب 240 روپے تک جا پہنچا پبلشرز کا بھی مطالبہ تھا کہ قیمتیں بڑھائیں کیونکہ پرانی قیمتوں میں کتابیں چھاپنا ممکن نہیں رہا اس کے باوجود ہماری کتابیں آکسفورڈ پریس سے بہت سستی ہیں ہماری کتابیں اب بھی چند سو روپے میں مل رہی ہیں۔

آکسفورڈ کی کتابیں ہزاروں روپے کی ہیں ٹیکسٹ بک بورڈ کتابوں کی بائنڈنگ کے لیے پن کے بجائے درآمد شدہ ہارڈ گلو استعمال کررہا ہے مزید براں انٹر کی کتابوں کی عدم دستیابی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث پبلشرز کے کام میں تاخیر ہوئی اب کتابیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

The post والدین پر مہنگائی کا پہاڑ؛ ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب میں 300 فیصد تک اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fQmGA7I

نیوکراچی میں کچرا کنڈی سے خاتون کی 3 روز پرانی بوری بند لاش برآمد

 کراچی: نیوکراچی میں کچرا کنڈی سے خاتون کی 3 روز پرانی بوری بند لاش ملی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سیکٹر فائیو ای میں قائم کچرا کنڈی سے بوری بند لاش کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بوری کو کھول کر دیکھا تو اس میں سے خاتون کی لاش نکلی.

اس حوالے سے ایس ایچ او بلال کالونی آفتاب عباسی نے بتایا کہ خاتون کی لاش چینی کی بوری میں بندکی گئی تھی جس کی عمر تقریباً 25 سے 30 سال کے قریب معلوم ہوتی ہے جبکہ مقتولہ کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ خاتون کی لاش 3 سے 4 روز پرانی ہونے کی وجہ مسخ ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ نے سیاہ رنگ کا ٹراؤزر اور شرٹ پہن ہوئی ہے تاہم وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو سکے گا تاہم پولیس بائیو میٹرک سسٹم کے تحت مقتولہ کی شناخت کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

The post نیوکراچی میں کچرا کنڈی سے خاتون کی 3 روز پرانی بوری بند لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5PGJhZd

سیلاب زدگان کی مدد کے لیے چین سے 2 طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے

 کراچی: سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دوست ملک چین سے 2 طیارے 3ہزار خیموں، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق منگل کو دوست ملک چین کی فضائیہ کے طیاروں نے امدادی سامان کے ہمراہ جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا،دونوں پروازوں میں 3ہزار خیموں کے علاوہ مختلف ادویات اور راشن شامل تھا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خرم دستگیر خان،صوبائی وزیر سعید غنی،سابق سینیٹر نہال ہاشمی کے علاوہ عسکری و سول حکام موجود تھے،پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کراچی میں امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔

The post سیلاب زدگان کی مدد کے لیے چین سے 2 طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FUDuYCg

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق

خضدار: کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر حادثہ پک اپ گاڑی اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔

حادثے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے فوراً بعد 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تاہم 2 مزید زخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔

متعلقہ اداروں نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

The post کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FNcjKZu

بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصولی معطل کرنے کا حکم

 راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس وصولی معطل کرتے ہوئے آئیسکو کے سربراہ کو طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں مختلف ٹیکسز اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر اوور بلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے جسٹس جواد الحسن کی سربراہی میں بجلی کے بلوں میں اضافہ چارجز وصول کیے جانے پر سماعت کی اور  فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس وصولی معطل کر دی۔

جسٹس جواد الحسن نے یہ ٹیکس معطل کر کے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبر کو طلب کر لیا جب کہ واپڈا، نیپرا، سے ھی یہ ٹیکس وصولی روک کر آئندہ تاریخ کو جواب طلب کر لیا۔

راولپنڈی ۔۔واپڈا، نیپرا، کو یہ ٹیکس وصولی روک کر آئیندہ تاریخ کو جواب طلب کر لیا

مزید پڑھیں : بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس منہا کرکے باقی بل جمع کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے 24 اگست کو شہریوں کو بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس منہا کرکے باقی بل جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

The post بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصولی معطل کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PDF13iT

پاکستان کو معاشی زنجیروں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی منزل نہیں بلکہ معاشی بحالی کا ایک مرحلہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لئے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیں بلکہ ایک مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ معاشی خود انحصاری کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔ پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔

The post پاکستان کو معاشی زنجیروں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QvuR1qs

Monday, 29 August 2022

اسلام آباد؛ بیرون ملک جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 97 کیپسول برآمد

 اسلام آباد: اے این ایف نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 97 کیپسول برآمد کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے رہائشی حمزہ نامی مسافر کے پیٹ سے برآمد ہونے والے کیپسولز کا مجموعی وزن 760 گرام ہے۔ ملزم پرواز نمبر PK-181 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے شارجہ کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

The post اسلام آباد؛ بیرون ملک جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 97 کیپسول برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZMqiUWJ

ملک میں کورونا کے مزید 170 مثبت کیسز رپورٹ، 111 کی حالت تشویشناک

 اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید  170 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 111 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

 

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12ہزار 671 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 170 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا۔

کورونا سے متعلق تازہ اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ مثبت کیسز کی شرح 1.34 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ ایک دن قبل ریکارڈ ہونے والی شرح 1.50 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی۔

The post ملک میں کورونا کے مزید 170 مثبت کیسز رپورٹ، 111 کی حالت تشویشناک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0oybZ3K

پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم، ٹیکس آمدن بڑھانی ہوگی، آئی ایم ایف

 اسلام آباد: آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز کے باعث پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم اور ٹیکس آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، لہٰذا پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم کرنا ہوں گے اور ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی۔ بین لاقوامی مالیاتی فنڈنے پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے کی منظوری سے متعلق اعلامیہ گزشتہ روز جاری کردیا، جس کے مطابق قرض پروگرام میں جون 2023ء تک توسیع کی منظوری دے دی گئی جب کہ پاکستان کے لیے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کی قسط منظور کرلی گئی ہے۔پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ یقینی بنانا ہو گا،کاروباری ماحول بہتر بنا کر پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ بہتر اقدام ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو سماجی شعبے میں تحفظ اور حکومتی ملکیتی اداروں کی کارکردگی کوبہتربنانا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔

The post پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم، ٹیکس آمدن بڑھانی ہوگی، آئی ایم ایف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/195E8Bb

شوکت ترین کی آڈیو میں کچھ غیرقانونی اور غلط نہیں، شیریں مزاری

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی صوبائی وزیر خزانہ کے ساتھ گفتگو کی آڈیو میں نہ کچھ غلط ہے اور نہ ہی غیرقانونی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ تو اب صوبائی وزیرخزانہ اور شوکت ترین کے درمیان آڈیو لیک کردی گئی۔ آڈیو گفتگو میں نہ تو کچھ غیر قانونی ہے اور نہ ہی غلط ہے۔ ہم نے ان شرائط کی کھل کر مخالفت کی ہے جس پر امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف سے قرض لے رہی ہے۔

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ  اس میں جوحرکت غیر قانونی ہے وہ عدالتی حکم کے بغیر گفتگو کو خفیہ طورپر ریکارڈ کرنا ہے۔ یہ سراسر مجرمانہ فعل ہے۔

The post شوکت ترین کی آڈیو میں کچھ غیرقانونی اور غلط نہیں، شیریں مزاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VBdcL93

پی ٹی آئی سینیٹرشوکت ترین کی پنجاب اورکے پی کے وزرائے خزانہ سے گفتگو لیک

 اسلام آباد: پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین کی پنجاب اور کے پی  کے وزرائے خزانہ  کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو لیک ہوگئی۔

سینیٹر شوکت ترین کی وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری اور خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور جھگڑا کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو منظرعام پرآگئی۔

سینیٹر شوکت ترین کی وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو منظرعام پرآگئی۔شوکت ترین کو محسن لغاری سے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ  یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے سائن کیا ہے آپ نے اب کہنا ہے کہ ہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسا خرچ کرنا پڑےگا۔

شوکت ترین نے پنجاب کے وزیرخزانہ سے کہا کہ آپ انہیں لکھ دیں کہ اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کرپائیں گے۔یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا۔ پھر ہم اس کو آئی ایم ایف کے نمائندوں کو بھی ریلیز کر دینگے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم ایسا سین کریں گے کہ یہ نظر نہ آئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ہم سب چاہتے ہیں کہ ان پردباؤپڑے۔ یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں ہم پردہشتگردی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ یہ بالکل سپاٹ فری جا رہے ہیں  یہ نہیں ہونے دینا ہے۔

پنجاب کے وزیرخزانہ محسن لغاری نے شوکت ترین سے سوال کیا کہ کیا اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہوگا؟ تو اس پر شوکت ترین نے جواب دیا کہ جس طرح چئیرمین اور دیگر کو ٹریٹ کیا جا رہا ہے کیا اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہورہا؟

شوکت ترین نے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپ نے خط بنا لیا؟ اس پر تیمور جھگڑا نے کہا کہ ابھی بناتا ہوں میرے پاس پرانا خط ہے۔

شوکت ترین نے  تیمور جھگڑا سے کہا کہ خط میں سب سے پہلا پوائنٹ یہ ہوگا کہ جو سیلاب آیا ہے اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کردیا ہے ہمیں سیلاب سے  متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسہ چاہیے، میں نے لغاری( پنجاب کے وزیرخزانہ) کو بھی کہہ دیا ہے۔

شوکت ترین کی بات پر تیمور جھگڑا نے کہا کہ ویسے یہ بلیک میلنگ کا حربہ ہے، پیسے تو کسی نے ویسے ہی نہیں چھوڑنے، میں نے تو پیسے نہیں چھوڑنے نہیں پتا نہیں لغاری نے چھوڑتے ہیں یا نہیں۔

The post پی ٹی آئی سینیٹرشوکت ترین کی پنجاب اورکے پی کے وزرائے خزانہ سے گفتگو لیک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jMRrOkE

سیلاب سے 359 بچوں سمیت 1061 افراد لقمہ اجل بن گئے

مانسہرہ: موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کی 1061 ہوگئی جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 33 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیلاب کی زد میں لاکھوں گھر اور املاک مکمل ملیا میٹ ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی اراضی مکمل تباہ ہوگئی، اب تک سیلاب اور بارشوں سے 1 ہزار سے زائد شہری جاں بحق جبکہ لاکھوں مویشی پانی کی نذر ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد 1061 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے، مرنے والوں میں 359 بچے، 210 خواتین اور 470 مرد شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے 4 لاکھ 98 ہزار 442 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جن میں سے 1575 افراد زخمی ہیں۔

سیلابی ریلوں کی زد میں آنے سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 7586 جانور ہلاک ہوئے جس کے بعد لقمہ اجل بننے کے والے مویشیوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 27 ہزار 144 ہوگئی  جب کہ 1 روز میں مزید 43013 مکانات تباہ ہوئے جس کے بعد تباہ شدہ مکانوں کی تعداد 9 لاکھ 92 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی اور متاثرین کی تعداد نے 33 لاکھ 46 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا۔

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے بیساکی پر کھڑی ملکی معیشت کو مختلف شعبوں میں اب تک 10 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

واضح رہے کہ نقصان کا تخمینہ ابتدائی اندازے کے مطابق لگایا گیا ہے جس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

بالاکوٹ میں سیلاب کے بعد ابتر صورتحال:

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے بعد صورتحال ابتر ہوگئی، منور ویلی میں غذائی اجناس کی قلت، بجلی بند اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا جس کے باعث تیس ہزار سے زائد افراد گزشتہ پانچ روز سے متاثرہ علاقے میں محصور ہیں۔

متاثرین کی ریلیف اور بحالی کیلئے بالاکوٹ کے مقامی نمائندوں نے حکومت سے منور ویلی میں ہنگامی بنیادوں پر امداد سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امدادی سرگرمیاں جاری:

پاکستان کے چاروں صوبوں کی عوام ان دنوں شدید بارشوں اور سیلاب سے نبرد آزما ہے جنہیں ریسکیو کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں تونسہ، ڈی جی خان اور راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں میں بحالی کا کام شروع ہوگیا ہے تاہم اب بھی 4 لاکھ سے زائد افراد کھلے مقامات پر بیٹھے امداد کے منتظر ہیں۔

راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے 516 مواضعات کے 4 لاکھ لوگ اور دو لاکھ ایکڑ فصلیں متاثر ہوٸی ہیں، اب تک متاثرین میں 37 ہزار خیمے اور 40 ہزار فوڈ ہیمپرز تقسیم کٸے جاچکے ہیں۔

The post سیلاب سے 359 بچوں سمیت 1061 افراد لقمہ اجل بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zq4V1ow

ہانگ کانگ

ہانگ کانگ

نزاکت خان کنچیت شاہ آفتاب حسین اعزاز خان
عتیق اقبال بابر حیات دھننجے راؤ احسان خان
ہارون ارشد سکاٹ میک کینی محمد غضنفر محمد وحید
آیوش شکلا آہان ترویدی واجد شاہ یاسم مرتضیٰ

The post ہانگ کانگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7rnVysX

توہین عدالت کیس؛ عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع

 اسلام آباد: پیمرا نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکانے کے الزام میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کے سلسلے میں پیمرا کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع  کروا دیا گیا ہے۔

پیمرا کے ڈی جی مانیٹرنگ اشفاق احمد مانی نے عدالتی حکم پر عمران خان کی 20 اگست کی تقریر کی ڈی وی ڈی اور ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کروایا۔  واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 23 اگست کو نوٹس جاری کر کے ریکارڈ طلب کیا تھا، جس کے بعد پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی ریکارڈ کے ساتھ جمع کروائی گئی ہے۔

The post توہین عدالت کیس؛ عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RNIObFh

Saturday, 27 August 2022

وزیراعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اے پی سی طلب کرلی، پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی جس میں پی ٹی آئی کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس پیر کی دوپہر تین بجے وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگی۔

اے پی سی میں پی ڈی ایم، اتحادی جماعتوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلیے ڈیڑھ ملین پاؤنڈز امداد کا اعلان

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی

واضح رہے کہ ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے اب تک 1000 افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں، اسی طرح لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل تباہ اور کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

The post وزیراعظم نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اے پی سی طلب کرلی، پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DfU1STB

افغانستان

افغانستان

محمد نبی نجیب اللہ زدران افسر ززئی عظمت اللہ عمرزئی
فرید احمد فضل الحق فاروقی حشمت اللہ شاہدی حضرت اللہ زازئی
ابراہیم زدران کریم جنت مجیب الرحمان نوین الحق
نور احمد رحمن اللہ گرباز راشد خان میع اللہ شنواری۔

The post افغانستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vezypdj

پاکستان

پاکستان

بابر اعظم شاداب خان آصف علی فخر زمان
حیدر علی حارث رؤف حسن علی افتخار احمد
خوشدل شاہ  محمد حسنین افتخار احمد احسن علی
محمد حسنین نسیم شاہ محمد نواز محمد رضوان
نسیم شاہ شاہنواز دہانی عثمان قادر محمد وسیم

The post پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/oZXOm7r

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...