Urdu news

Friday, 26 August 2022

ملک بھر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 980 سے تجاوز کرگئی

خیبر پختون خوا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 افراد جاں بحق جبکہ 115 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 980 سے تجاز کرگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 33، خیبر پختونخوا میں 10، پنجاب میں 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 57 لاکھ 68 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، ایمرجنسی نافذ، 24 افراد جاں بحق

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 12 ہزار گھر ملیا میٹ، ساڑھے 8 ہزار لائف اسٹاک، 3 ہزار 116 کلومیٹر شاہراہیں، 149 پُل سیلاب کی نظر ہوئے۔

دوسری جانب سندھ میں سیلاب سے 49 لاکھ، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار، بلوچستان میں 4 لاکھ 85ہزار افراد کیمپوں میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں سیلاب سے متاثرہ درجنوں خاندانوں کی کراچی نقل مکانی

واضح رہے کہ ملک کے مختلف صوبوں میں ریکارڈ ہوئی اموات میں سندھ سر فہرست ہے جہاں 339 افراد لقمہ اجل بنے، بلوچستان 234، کے پی 195 جبکہ پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 167 رہی۔

The post ملک بھر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 980 سے تجاوز کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EJsauxr

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...