کراچی: شہر قائد کے گنجان آباد علاقے پاپوش نگر میں ڈاکو 5 بیٹیوں کے باپ کو قتل اور گھر سے لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پاپوش نگر کے علاقے ناظم آباد اشرف کالونی تاج میڈیکل کے قریب مکان نمبر 419 میں ڈاکوؤں نے ایک شخص کو گلے اور پیٹ میں چھری کے وار کرکے قتل کیا اور گھر سے قیمتی سامان و نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
مقتول کی اہلیہ اور دیگر گھر والے 3 روز سے بڑی بیٹی کے گھر گئے ہوئے تھے اور مقتول گھر میں اکیلا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول 63 سالہ خواجہ محبوب الٰہی ولد خواجہ قادر الٰہی پاکستان اسٹیل مل سے ریٹائرڈ اور 5 بیٹیوں کا باپ تھا اور اس کا کوئی بیٹا نہیں تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق فوری طور پر لوٹی گئی نقدی اور دیگر سامان کا تخمیہ نہیں لگایا گیا ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
The post کراچی؛ ڈاکو 5 بیٹیوں کے باپ کو قتل اور گھر میں لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rAwShUu
No comments:
Post a Comment