Urdu news

Thursday, 25 August 2022

بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

 کوئٹہ: بلوچستان حکام نے موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

دوسری جانب سے پولیس حکام نے تمام یس ایچ اوز کو بھی ٹریفک کی روانی اور عوام کی خدمت کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈی پی اوز، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو اداروں سے رابطے میں رہیں اور تمام اضلاع میں پولیس اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

 

The post بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rwhyYAk

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...