Urdu news

Thursday, 25 August 2022

راولپنڈی میں موبائل چوری کے الزام پر محنت کش پر بہیمانہ تشدد

راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں دو افراد نے محنت کشن پر موبائل چوری کا الزام عائد کر کے اُسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں دو ملزمان نے تین افراد کی موجودگی میں محنت کش پر موبائل چوری کا الزام عائد کر کے چہرے، سر پر جوتے مارے اور منہ پر تھپڑ مارتا رہا۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر تھانہ رتہ امرال کے ایس ایچ او نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کیا۔

ایس ایچ او رتہ امرال محمد عمر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عمران اور ابراہیم جبکہ متاثرہ شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی۔

محمد عمر کے مطابق  بلال  ملزمان کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران عمران نے اُس پر موبائل چوری کا الزام عائد کیا اور انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او رتہ امرال کا مزید کہناتھا کہ ملزمان نے متاثرہ شخص کی جیب سے پیسے اور دیگر اشیا بھی نکال کر قبضے میں لے لیں۔

The post راولپنڈی میں موبائل چوری کے الزام پر محنت کش پر بہیمانہ تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cwKlZbO

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...