Urdu news

Sunday, 21 August 2022

لاہور میں لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کا دھرنا ختم

 لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں لبرٹی چوک پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے دھرنا ختم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونے پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان گھروں کو لوٹ گئے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے لبرٹی چوک پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے دیا گیا دھرنا ختم کردیا گیا، اگلا لائحہ عمل صبح طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے بعد عمران خان کی گرفتاری متوقع ہے۔

اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی مراد سیعد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے بھی خدشہ ظاہر کیا کہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کا منصوبہ بنا رہی ہے جبکہ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فجر کے وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے

The post لاہور میں لبرٹی چوک پر پی ٹی آئی کا دھرنا ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/C94NJuB

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...