اسلام آباد: فیصل آباد میں طالبہ پر تشدد کیس کے سلسلے میں درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ اسلام آباد سے حفاظتی ضمانت آسانی سے مل جاتی ہے تو سب یہاں آتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: میڈیکل طالبہ پر تشدد کرنیوالی انا علی کا ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع
فیصل آباد میں طالبہ پر تشدد کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں درخواست گزار انا علی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔ اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے بیان حلفی جمع کرایا گیا۔ دوران سماعت عدالت نے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اس دن آپ نے غلط بیانی کی تھی۔ درخواست گزار بچی تو ایف آئی آر کے بعد اسلام آباد آئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: فیصل آباد: میڈیکل کی طالبہ پر انسانیت سوز تشدد کے الزام میں تاجر سمیت 6 افراد گرفتار
عدالت نے کہا کہ اسلام آباد سے حفاظتی ضمانت آسانی سے مل جاتی ہے تو سب یہاں آتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض کیس میں نامزد ملزمہ انا علی کی 4 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
The post فیصل آباد طالبہ تشدد کیس میں ملزمہ انا علی کی ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7HptmE8
No comments:
Post a Comment