اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوکر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیاں دیے جانے کے کیس میں عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 دن کے اندر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد حفاظتی ضمانت کا آج آخری دن ہے۔
عمران خان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمیشن کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور چاروں جانب کی سڑکیں بند کرکے متبادل رستے بنا دیے گئے ہیں۔ عدالت میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں جب کہ پولیس نے میڈیا کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق پولیس اور ایف سی کے 400 اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک افسران کا حکم نہیں ملے گا، کسی کو جوڈیشل کمپلیکس جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
The post عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی سے قبل سکیورٹی سخت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/64wcKmn
No comments:
Post a Comment