کوئٹہ: شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ ،کراچی شاہراہ کو لسبیلہ کے مقام سے بند کردیا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق ڈی آئی خان دناسر (ضلع شیرانی) اور خضدار شہداد کوٹ کے درمیان بھی ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہدایت کی ہے کہ تمام پبلک اور دیگر ٹرانسپورٹ کے مسافروں کو مناسب جگہ پر روک دیا جائے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیاں کو بارش اور سیلاب سے بند روڈ کھلنے تک ٹرانسپورٹ نہ چلانے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ نے شہریوں سے کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
The post شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/J8sHgtW
No comments:
Post a Comment