Urdu news

Friday, 26 August 2022

دریائے کابل کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ، پانی مقامی آبادیوں میں داخل

 پشاور: دریائے کابل میں پانی کے بہاو میں تیزی سے اضافہ جاری ہے جبکہ چکدرہ کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خوازہ خیلہ، چکدرہ، منڈا اور چارسدہ سے گزرنے والے دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی رہائشی آبادیوں میں داخل ہوچکا ہے جبکہ لوگ گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے ہیں اور امدادی کاروائیوں کے منتظر ہیں۔

فلڈ وارننگ سیل کے مطابق ورسک کے مقام پر ایک لاکھ 24 ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہے جبکہ نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 24 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوشہرہ سے 3 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزرنے کا امکان ہے۔ پانی کا بہاؤ دولاکھ چوبیس کیوسک جبکہ خیر آباد آٹک کے مقام پر بہاو 5 لاکھ 76 ہزار کیوسک تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پانچ بجے تک تین لاکھ کیوسک سیلابی ریلہ نوشہرہ سے گزرنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

The post دریائے کابل کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ، پانی مقامی آبادیوں میں داخل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DlHbFkT

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...