کراچی میں آج ہلکی تا درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ کل رات سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔
چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب کے جنوب میں تاحال موجود ہے اور ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے شہر میں بادل بننے کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر میں بارشوں کا دوسرا سسٹم کل سے اثر انداز ہوگا جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
بارشوں کا سلسلہ 18 اگست تک جاری رہنے کی توقع ہے، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
The post کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے بارشوں کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UCZfh1Q
No comments:
Post a Comment