Urdu news

Thursday, 25 August 2022

اسٹیٹ بینک نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کردیا

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر میں سیلاب زدگان کی مالی امداد کیلئے وزیر اعظم ریلیف فنڈ قائم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے وفاقی حکومت کی ہدایت کی روشنی میں ملک بھر میں سیلاب زدگان کی ریلیف اور بحالی کیلئے فنڈز قائم کردئیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تمام کمرشل بینکوں میں نقد، کراس چیک، آئی بی ایف ٹی اور راست کے ذریعہ عطیات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : نیشنل بینک آف پاکستان کا سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے فنڈز وصول کرنے کا اعلان

خیال رہے کہ ”وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ 2022‘‘ کے ٹائٹل سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان میں بھی ایک اکاﺅنٹ کھول دیا گیا ہے۔

The post اسٹیٹ بینک نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gBTKWE9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...