Urdu news

Sunday, 14 August 2022

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں اور نہ نقصان برداشت کرسکتے ہیں، وزیر خزانہ

 اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر نقصان برداشت کرسکتے اور نہ ہی سبسڈی دے سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس لگے گا اور نہ لیوی میں کوئی اضافہ کیا جائے گا مگر ہم نقصان برداشت نہیں کرسکتے اور نہ ہی سبسڈی دینے کے متحمل ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈز نے قرض دینے سے پہلے چار ارب ڈالر کا بندوبست کرنے کی شرط عائد کی تھی، جس پر ہم نے دوست ممالک سے رابطہ کر کے اس رقم کا انتظام کرلیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے لیے ڈالرز دینے کی تصدیق سعودی عرب کرے تو زیادہ اچھا اور بہتر ہے میں اس بات زیادہ بات نہیں کروں گا۔

The post پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں اور نہ نقصان برداشت کرسکتے ہیں، وزیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qdLBQJy

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...