Urdu news

Tuesday, 23 August 2022

برطانیہ کے ایک ریسٹورانٹ میں سبزی خوروں کے لیے کھانا بند

برطانیہ میں ایک ریسٹورانٹ مالک نے سبزی خور افراد کے مصنوعی رویے سے تنگ آکر انہیں کھانے کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ کے آئل وائٹ نامی جزیرے پر قائم ریسٹورانٹ کچن ایٹ لندن ہاؤس نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ریسٹورانٹ نے مالک کے نئے ریسٹورانٹ کے لیے نیا ’ویگن لیس‘(سبزی خوروں کے کھانوں کے بغیر) مینو پیش کیا جس پر فوری طور پر شدید ردِ عمل کا سامنا کرنا پڑا۔

فیس بک پوسٹ میں ریسٹورانٹ کا کہنا تھا کہ کچھ شریر لوگوں کو محسوس ہوا ہے کہ یہ ان کی جگہ ہے اور ان کو اس بات پر تنقید کرنے کا حق ہے۔ آپ کو خود اپنے آپ سے پوچھنا ہوگا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کسی کے سامنے دھونس جمانے سے وہ آپ کے قریب ہوگا؟ کیا اس سے وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ سوچیں گے؟ نہیں ایسا نہیں ہوتا۔

ریسٹورانٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں سبزی خوروں کو کھانا فراہم کیا ہے، ویگن کریم چائے سے لے کر خصوصی ویگن بیکن تک سب کچھ مہیا کیا ہے۔ یہ سب ہم نے روک دیا۔ کیوں؟ کیوں کہ ہم تکبرانہ اور مصنوعی رویوں سے تھک گئے تھے۔

The post برطانیہ کے ایک ریسٹورانٹ میں سبزی خوروں کے لیے کھانا بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/GnQOXwi

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...