Urdu news

Tuesday, 23 August 2022

اربوں کے ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں نامزد اہم ملزم گرفتار

کراچی: انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیوایف بی آر کراچی میں درج مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اربوں کے ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں نامزد اہم ملزم مرزا ایازعلی بیگ کو ایف بی آر حکام نے گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم کوالٹی انٹرنیشنل نامی کمپنی کا مالک ہے جسے صدر کراچی سے گرفتار کیا گیا۔

مرزا ایاز علی بیگ کو تمنا انڈسٹریز کیس میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم کے بینک اکائونٹ میں سینچری انجینئرنگ انڈسٹریز کے بینک اکاؤنٹس سے بھاری رقوم کی منتقلیوں کی نشاندہی ہوئی تھی۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ مقامی بیٹری ساز ادارے سینچری انجئینرنگ کے مالک جاوید اقبال صدیقی مقدمے کے مرکزی ملزمان میں شامل ہیں۔ مقدمے میں 10 ملزمان نامزد ہیں جن میں سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواب زمان نامی معذور گرفتار ملزم کے علم میں لائے بغیر مرکزی ملزمان نے ایک کمپنی بنا کر فراڈ کیا اور اب تک کی جانے والی تحقیقات کے مطابق مختلف جعلی کمپنیوں کے ذریعے اربوں کی مبینہ منی لانڈرنگ بھی کی گئی ہے۔

The post اربوں کے ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں نامزد اہم ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RXq2k7t

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...