Urdu news

Saturday, 20 August 2022

کراچی میں ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار

 کراچی: ٹک ٹاک میں اسلحے کے نمائش کرنے والے نوجوان کو اورنگی ٹاؤن پولیس نے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن عتیق آفریدی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں شلوار قمیض پہنے ہوئے ایک شخص کو بنارس کے قریب مونچھوں پر تاؤ دیتے ہوئے اسلحے کے نمائش کرتے ہوئے دیکھا گیا جس پر اعلیٰ افسران نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر بنارس پل کے نیچے چھاپہ مار کر ٹک ٹاکر عبداللہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے تاہم وہ پولیس کو لائسنس فراہم کرنے میں ناکام رہا، پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف غیر قانونی اسلحے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

The post کراچی میں ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nhv3V9l

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...