اسلام آباد: پیمرا نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کو دھمکانے کے الزام میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کے سلسلے میں پیمرا کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔
پیمرا کے ڈی جی مانیٹرنگ اشفاق احمد مانی نے عدالتی حکم پر عمران خان کی 20 اگست کی تقریر کی ڈی وی ڈی اور ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کروایا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 23 اگست کو نوٹس جاری کر کے ریکارڈ طلب کیا تھا، جس کے بعد پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی ریکارڈ کے ساتھ جمع کروائی گئی ہے۔
The post توہین عدالت کیس؛ عمران خان کی تقریر کا ریکارڈ عدالت میں جمع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RNIObFh
No comments:
Post a Comment