Urdu news

Tuesday, 16 August 2022

متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو آرڈر آف دی یونین اعزاز سے نوازدیا

 راولپنڈی: متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کوآرڈر آف دی یونین کے اعزاز سے نواز دیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے میں  صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی اورباہمی دلچپسی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر یو اے ای کے صدر نے آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا۔

ملاقات میں  دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون اور مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کی عظیم تاریخ پائیدار شراکت  داری میں تبدیل ہورہی ہے۔

The post متحدہ عرب امارات نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو آرڈر آف دی یونین اعزاز سے نوازدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qluhra8

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...