Urdu news

Wednesday, 17 August 2022

حاجیوں کوفی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپسی آج سے شروع

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے 31اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حج آپریشن 2022 کی تکمیل کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سبسڈی کی مد میں 31 اگست تک حاجیوں کو فی کس ڈیڑھ لاکھ واپس ملیں گے۔ رقم کی ادائیگی 17 اگست سے 31 اگست تک مکمل کی جائے گی۔

حجاج اصل شناختی دستاویزات دکھا کر یہ رقوم متعلقہ بینکوں سے لے سکتے ہیں اور جن حاجیوں کے اکائونٹس ہیں ان کی رقم ان کے اکائونٹ میں منتقل کردی جائے گی۔

5 ارب 10 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم سرکاری اسکیم کے تمام 34049 حاجیوں کو ادا کی جائے گی۔ 34 ہزار 49 سرکاری حجاج کو رقوم کی واپسی کی اطلاع بذریعہ موبائل SMS کی جائے گی جس کیلیے سرکاری حجاج مقررہ وقت کے اندر اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کریں۔

The post حاجیوں کوفی کس ڈیڑھ لاکھ روپے واپسی آج سے شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/l0fj5oH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...