Urdu news

Saturday, 20 August 2022

4 ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پر لگا دیے گئے، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ے کہا ہے کہ معاشی و قومی سلامتی  کے بعد 4 ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں43فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد4ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے ہیں۔

 

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آج3بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس کے بعد شام کو اسلام آباد ریلی میں شامل ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ کل لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا۔

شیخ رشید نے دوسرے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ پاکستان کی75سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوااس کی مثال نہیں ملتی۔شہباز گل کے تشدد پر عمران خان کی ٹویٹ نے ساری دُنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ہے۔ان کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی کال پرشام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں۔

The post 4 ارب ڈالر کے لیے قومی اثاثے بھی داؤ پر لگا دیے گئے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/aUQh5GR

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...