Urdu news

Sunday, 21 August 2022

عمران خان کی نااہلی کیلیے درخواست قابل سماعت ہونےپر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی، جس میں اسلام آباد کے شہری محمد ساجد کی جانب سے وکیل نے دلائل دیے۔

عدالت نےاستفسار کیا کہ آپ کہہ رہے انہوں نے الیکشن کمیشن سے معلومات چھپائیں وہ کون سی معلومات ہیں؟ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان پہلے بیٹی سے متعلق تردید کرتے تھے ، اب اس سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جانتے ہیں ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں ۔ عمران خان پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے۔ عمران خان سے پوچھا جائے کہ ان پر آرٹیکل 62ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

The post عمران خان کی نااہلی کیلیے درخواست قابل سماعت ہونےپر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XBCWcqt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...