Urdu news

Monday, 1 August 2022

راولپنڈی میں 15 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

 راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے اصغرمال سکیم میں پندرہ سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کرنیوالے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بنی کے علاقے اصغرمال سکیم میں کاروباری شخصیت کے ڈرائیور نے پندرہ سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ گھریلو ملازمہ کی چچی نے بتایا کہ اس کی  بھتیجی شیخ عرفان کے گھر ملازمہ ہے،گذشتہ روز وہ میرے گھر آئی اور رونا شروع کر دیا دریافت کرنے پر  بتایا کہ اپنے کام کررہی تھی کہ شکیل احمد جو شیخ عرفان کے گھر ڈرائیور یے وہاں آیا اور مجھے زبردستی زیادتی کانشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاہے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

The post راولپنڈی میں 15 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5bqrMJN

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...