Urdu news

Friday, 12 August 2022

شہباز گل کے اسسٹنٹ کی اہلیہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

 اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، جسے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔

قبل ازیں پولیس نے شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کے گھر پر چھاپا مارا تھا۔ اس دوران اس کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں پر پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا تھا۔

The post شہباز گل کے اسسٹنٹ کی اہلیہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DIdjxAk

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...