Urdu news

Saturday, 13 August 2022

میران شاہ، جرگے اور پارلیمانی کمیٹی مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

میران شاہ: شمالی وزیرستان میں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 4ہفتوں سے جاری احتجاجی دھرنا تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل وزیر اعظم کے تشکیل کردہ جرگے کے مذاکرت کامیاب کے بعد ختم کر دیا گیا۔

جرگے نے پارلیمانی کمیٹی کو 15 دن کا وقت دے دیا، اس دوران اتمنزائی قوم کا احتجاجی کیمپ جاری رہے گا، پارلیمانی کمیٹی ممبران نے 6 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد قبائلی مشران کو منا لیا،مذاکراتی ٹیم نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے قبائل کے جتنے مسئلے و مشکلات ہیں وزیراعظم کے سامنے رکھ کر اس کا حل نکالا جائے گا۔

شمالی وزیرستان کے عمائدین و مشران نے کامیاب مذاکرات کے بعد کئی دن سے بند پاک افغان بنوں میرانشاہ شاہراہ اور تمام کاروباری مراکز کو 15 دنوں کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔

جرگے کے سربراہ اکرم خان درانی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جرگے کی پوری کوشش ہوگی کہ 15 دنوں کے اندر اندر قبائل کے تمام مسائل و مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ انتہائی افسوسناک ہیں، ہم ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہر صورت اس کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

The post میران شاہ، جرگے اور پارلیمانی کمیٹی مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DMrcPw6

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...