Urdu news

Thursday, 4 August 2022

راولپنڈی: میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

راولپنڈی میں رحمان آباد اسٹیشن کے قریب میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آگ لگنے سے میٹرو بس جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ میٹرو اسٹیشن کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ترجمان ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 7 فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، بس میں آگ لگنے کے باعث مسافر بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوسکے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کی جانب سے ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آگ ڈیزل لیک ہونیکی وجہ سے لگی۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میٹرو بس میں وارث خان اسٹاپ سے ڈیزل لیک ہونا شروع ہوا، ڈیزل لیک ہونے پر مسافروں نے ڈرائیور کو آگاہ بھی کیا تاہم کوئی توجہ نہ دی گئی۔

واقعے کے فوری بعد جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بس سروس معطل کردی گئی ہے۔

میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا ہے جبکہ بس کو کرین کے ذریعے میٹرو ڈپو منتقل کیا جا رہا ہے۔

The post راولپنڈی: میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5DdGyUV

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...