Urdu news

Friday, 12 August 2022

پنجاب پولیس کا جوہرٹاؤن لاہور میں لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ

لاہور: پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے گھر جی تھری جوہرٹاؤن میں چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نا تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 25 مئی کو پیش آئے پرتشدد واقعات کے حوالے سے پولیس نے مسلم ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کے گھر جی تھری جوہرٹاؤن میں چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران عطا تارڑ گھر پر موجود نا تھے جب کہ عطا تارڑ کے گھر چھاپے کے دوران کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق عطا تارڑ کو تفتیش کے لئے حاضری کا نوٹس بھجوایا گیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے 25 مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے بارے میں کارروائی کا کہا گیا تھا، 25 مئی کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکا گیا، لانگ مارچ میں   کارکنوں پر تشدد کے الزام میں گزشتہ روز 12 ایس ایچ اوز تبدیل ہوئے اور لانگ مارچ کے وقت حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں او کارکنوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے تھے۔

پنجاب میں تبدیلی حکومت کے ساتھ ہی ان مقدمات کا رخ تبدیل کردیا گیا، جس کے بعد نئی حکومت نے سابقہ حکومت کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب عطا تارڑ نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں مگر آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔ جس گھر میں، میں 15 سال پہلے رہتاتھا وہاں پولیس بھیج کر کسی راہگیرکو ہراساں کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے۔ ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔

The post پنجاب پولیس کا جوہرٹاؤن لاہور میں لیگی رہنما عطا تارڑ کے گھر پر چھاپہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/23Y0H7S

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...