Urdu news

Thursday, 4 August 2022

کوئٹہ میں قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق

 کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں قوم پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے ایک شہری جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں واقع جوائنٹ روڈ پر لگائے جانے والے اسٹال پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو رضاکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ دستی بم حملہ جشن آزادی کے سلسلے میں لگائے جانے والے قومی پرچم کے اسٹال پر ہوا۔

ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

The post کوئٹہ میں قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/o5SAWgy

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...