Urdu news

Saturday, 13 August 2022

ایک اور پی ٹی آئی کارکن کا فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ایک اور کارکن نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف کرلیا۔

بہاولپور کے ذوالقرنین نے ام حریم کے نام سے فیک اکاؤنٹ چلانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے بیانیے سے متاثر ہونے پر پچھتاوا ہے، فوج کے شہدا کے بارے میں نفرت انگیز پروپیگنڈہ اپنی جماعت کے کہنے پر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مزید کارکنوں کا فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف

ذوالقرنین نے کہا کہ قوم اور پاک فوج کے خلاف اپنی شر انگیزی پر معافی کا طلب گار ہوں، عوام جھوٹے لیڈروں کے ملک اور فوج دشمن بیانیہ کا حصہ نہ بنیں، پاک فوج اور اس کے شہدا پاکستان کا فخر ہیں۔

The post ایک اور پی ٹی آئی کارکن کا فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MfewSKW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...