Urdu news

Saturday, 6 August 2022

ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں، شیخ رشید

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے اہم اتحادی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بےامنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی۔ عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔ مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں۔30اگست تک اہم وقت ہے۔

The post ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wS9I3WL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...