کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں رہائشی پروجیکٹ کے نجی سکیورٹی گارڈ کے بہیمانہ تشدد سے خاتون بے ہوش ہو گئی۔ واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ شارع فیصل کے علاقے راشد منہاس روڈ گلستان جوہر بلاک 17 میں رہائشی پروجیکٹ نعمان گرینڈ سٹی میں نجی سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خاتون زمین پر گر کر بے ہوش ہو گئی۔
کراچی گلستان جوہر بلاک 17 میں اپارٹمنٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے پہلے خاتون کی تذلیل کی پھر تھپڑ اور لات مار کر بے ہوش کردیا، بے غیرتی کی انتہا کہ پاس بیٹھے لوگ بجائے بیچ بچاو کروانے کے معاملہ دیکھ کر کھسکنے لگے، کہاں ہیں انسانی حقوق والے؟ @SyedaShehlaRaza@PoliceMediaCell pic.twitter.com/WVOIG0TeYr
— Nazir Shah (@SsyedHhussain) August 8, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ پہلے ایک خاتون سے بات کر رہاہے، اسی دوران گارڈ مشتعل ہوگیا اور اس نے خاتون کو زور دار تھپڑ دے مارا، جس سے خاتون زمین پر گر گئی ۔ گارڈ نے زمین پر گری خاتون کے چہرے پر لات بھی ماری۔آپے سے باہر سکیورٹی گارڈ کو اس کے ساتھی نے روکنے کی کوشش بھی کی، تاہم اس نے بات نہ سنی۔
واقعے کے وقت اپارٹمنٹ کے مرکزی گیٹ پر مبینہ طور پر یونین کے ذمے دار بھی موجود تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اپارٹمنٹ میں لوگوں پر تشدد معمول بن چکا ہے اور اپارٹمنٹ کے رہائشی یونین کے عہدیداروں سے بہت زیادہ خوفزدہ ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپارٹمنٹ کی بالائی منزل کے متعدد فلیٹ ایسے بھی ہیں، جن پر مبینہ طور پر قبضہ کیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے حوالے سے خاتون نے شاہراہ فیصل تھانے سے رجوع کیا تھا ۔ خاتون کا رہائشی عمارت کی یونین سے جھگڑا چل رہا تھا ۔ متاثرہ خاتون نے سکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا ۔
The post کراچی؛ نجی سکیورٹی گارڈ کے بہیمانہ تشدد سے خاتون بیہوش، وڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/t5JZkyQ
No comments:
Post a Comment