Urdu news

Saturday, 13 August 2022

وادی سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی مبالغہ آرائی ہے، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ نے سوشل میڈیا پر وادی سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی کو مبالغہ آرائی قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  وادی سوات میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی بڑی تعداد کی مبینہ موجودگی کے بارے میں ایک غلط فہمی سوشل میڈیا پر پیدا کی گئی، ایسی رپورٹ انتہائی مبالغہ آمیز اور گمراہ کن ہیں۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سوات اور دیر کے درمیان چند پہاڑی چوٹیوں پر مسلح افراد کی موجودگی ضرور دیکھی گئی ہے جو آبادی سے بہت دور ہیں، بظاہر یہ افراد اپنے آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد ہونے کے لیے افغانستان سے چوری چھپے آئے تھے۔

مزید پڑھیں: مراد سعید کا سوات کے حالات کنٹرول کرنے کے لیے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہاڑوں میں ان کی محدود موجودگی اور نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، تمام سیکیورٹی اداروں کی طرف سے مذکورہ علاقوں کے لوگوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عسکریت پسندوں کی کسی بھی جگہ پر موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر طاقت کے بھرپور استعمال سے نمٹا جائے گا۔

The post وادی سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی مبالغہ آرائی ہے، آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/reLsyFb

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...