Urdu news

Saturday, 30 April 2022

’’ترجیحات ٹھیک کر کے معیار زندگی بہتر کر سکتے ہیں‘‘

ہم میں سے بہت سے لوگ اپنی زندگی ایک خاص ڈگر پر گزار دیتے ہیں۔

بہت کم افراد ایسے ہوتے ہیں جو زندگی میں کچھ نیا کرنے کا سوچتے ہیں اور اپنے ’کمفرٹ زون‘ سے باہر نکل کر اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا حوصلہ ان میں ہوتا ہے۔ محمد نوید مرزا نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز پاکستان ایئر فورس میں ایرواسپیس انجینئر کے طور پر کیا، جہاں انہوں نے بڑی شاندار خدمات انجام دیں۔

قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے دیار غیر میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا، اپنے آپ کو نئے چیلنجز کے لیے تیار کر کے سیلز کے شعبے میں قدم رکھا اوراس میں بھی کامیابی نے ان کے قدم چومے۔ پھر ان کی عملی زندگی کا تیسرا مرحلہ شروع ہوتا ہے، جس میں بطور ’لیڈرشپ کوچ‘ اور مصنف ان کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں۔

اس میں خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے معمول کی سوچ سے ہٹ کر اپنے نظریے اور زندگی بھر کے تجربے کو پیش نظر رکھتے ہوئے لوگوں کی رہنمائی کی۔ وہ کہتے ہیں، ’’بہت سے لوگ ہیں جو صرف موٹیویشنل اسپیکر بننا چاہتے ہیں، انہوں نے اپنی زندگی میں کوئی سبق نہیں سیکھے ہوتے۔ اگر آپ زندگی بھر کے تجربے کے ساتھ لوگوں کو اپنے خیالات میں شریک کرتے ہیں تو بہت الگ سطح کی موٹیویشن ہوتی ہے۔‘‘

محمد نوید مرزا، قیادت کے روایتی تصور کے بجائے اس میں خدا کی ذات پر یقین کو بنیادی اہمیت دیتے ہیں۔ ان کے بقول، ’’اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ دنیا میں 85 فیصد لوگ یقین رکھنے والے ہیں اور کسی نہ کسی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔

ایک آدمی کی جسمانی شخصیت ہے اور دوسری روحانی شخصیت، اگر اس میں کسی بھی پہلو کو نظرانداز کیا جائے تو وہ کمزور رہ جاتا ہے۔ میں ہر انسان کو لیڈر مانتا ہوں، کسی نہ کسی موقع پر آپ اپنی قیادت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں۔

اس لیے ہر انسان میں یہ اہلیت موجود ہے کہ وہ ایک بااختیار قائد بنے اور اپنی دنیا و آخرت کی زندگی کو شاندار بنائے۔ قیادت کے تصور میں یقین کی بہت اہمیت ہے، جسے میں ’’فیتھ ایمپاورڈ لیڈرشپ‘‘ کا نام دیتا ہوں۔ اس اعتبار سے دیکھا جائے تو دنیا کے سب سے بڑے رہنما انبیاء ؑ تھے، کیونکہ ان کا اللہ پر یقین مثالی تھا۔ ان کی زندگی اور تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے ہم اپنی زندگی اور دنیا کو بدل سکتے ہیں۔‘‘

لیڈرشپ اور منیجمنٹ کو وہ اپنے لیے نیا شعبہ قرار نہیں دیتے، کیونکہ زمانہ طالب علمی اور ایئرفورس کی ملازمت کے دوران بھی اس کردار کو بخوبی انجام دیا۔ کہتے ہیں، ’’انجینئرنگ کی تعلیم کے آخری برسوں میں مجھے ہاسٹل میں 50 فیصد طلبہ کا لیڈر منتخب کیا گیا اور ان کے کھیل کے مقابلوں اور دوسری ہم نصابی سرگرمیوں کی قیادت سونپی گئی۔ بطور انجینئر بھی لیڈر اور منیجر کا کردار ادا کیا، کیونکہ انجینئر دوسروں کی رہنمائی اور پراجیکٹ کی نگرانی کرتا ہے۔ میری پہلی تقرری میں ہی میرے نیچے تین سو لوگ تھے، ہم نے تکنیکی طور پر جہاز کو مینٹین اور پائلٹس کو منیج کرنا ہوتا ہے۔

ہمہ وقت تیار رہنا پڑتا ہے کیونکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں کم سے کم ڈائون ٹائم ہوتا ہے۔ کامرہ میں بھی ہمارا یہی کردار تھا، کسی چیز کی منظوری دینی ہے، حکومت سے معاملات طے کرنے ہیں وغیرہ۔ تو اس عملی تجربے نے بہت کچھ سکھایا جو لیڈرشپ کوچنگ میں میرے کام آ رہا ہے۔‘‘ اپنے ٹریننگ پروگرام کے متعلق بتایا، ’’پہلے میں لیڈرشپ میں دوسروں کے پروگرام پر عمل پیرا تھا، اس میں ان کی اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں۔

لیکن اب میں اپنی کتاب کو بنیاد بناتے ہوئے ٹریننگ پروگرام ترتیب دوں گا کیونکہ میرے نزدیک رہنمائی کی صلاحیت ’’یقین‘‘ سے متعلق ہے۔ میں چاہتا ہوں لوگ انبیاء ؑ کی زندگی کے بارے میں پڑھیں اور ان کی پیروی کریں۔ اس کے سوا باقی کچھ سٹینڈرڈ چیزیں ہیں جو ہر لیڈرشپ پروگرام میں بتائی جاتی ہیں۔‘‘

2009ء میں پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے ’’کامیاب پاکستان‘‘ کے نام سے ایک این جی او بنائی۔ ان کے ساتھ دوسرے لوگ بھی جڑ گئے۔ انہوں نے اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے ایک خاص علاقے میں زرعی تحقیق کے بعد لوگوں کی رہنمائی کی کہ وہ اپنی بنجر زمینوں میں کون کون سی کھیتی اگا سکتے ہیں اور اس طرح اپنے لیے روزگار کا ایک بڑا ذریعہ پیدا کر سکتے ہیں۔

کہتے ہیں، ’’ہمارا جو لوئر کلاس اور غریب طبقہ ہے، ان کو جب تک آپ اوپر نہیں لے آئیں گے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ جب تک تعلیمی اداروں اور ان میں ہونے والی تحقیق میں عوام کی ضروریات کو پیش نظر نہیں رکھا جاتا، آپ جتنے مرضی پی ایچ ڈی بنا لیں اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ تعلیمی اداروں اور صنعتوں کو ایک دوسرے سے منسلک ہونا چاہیے۔ کیونکہ لوگوں کے پاس سکلز ہیں لیکن آگاہی موجود نہیں کہ وہ کیا کر سکتے ہیں۔

اس این جی او کے ذریعے ہم نے یہ کام کرنے کی کوشش کی۔ بعد میں کینیڈا چلا گیا، اب ارادہ ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے لوگوں کو اس طرح کی باقاعدہ آگاہی اور رہنمائی فراہم کی جائے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے تو اس کے بہت مثبت اثرات معاشرے پر ہوں گے۔ تنقید برائے تنقید کے بجائے ہم سب کو معاشرے کی بہتری کے لیے کسی نہ کسی طرح کنٹری بیوٹ کرنا چاہیے۔‘‘

محمد نوید مرزا چاہتے ہیں کہ لوگ اپنی ترجیحات کو ٹھیک کریں اور ان کے مطابق زندگی بسر کریں، اس سے ان کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ ان کے مطابق، ’’بندے کا اپنے خالق کے ساتھ تعلق سب سے پہلے آتا ہے۔

چنانچہ یہ آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے کہ ہر عمل خالق کائنات کے احکام کے مطابق اور اس کی خوشنودی کے لیے کیا جائے۔ دوسرے نمبر پر آپ کے تعلقات اور فیملی ہے، جس میں والدین، شوہر/بیوی، بہن بھائی اور بچوں کے ساتھ تعلق شامل ہے۔ تیسرے نمبر پر معاش اور پھر آپ کی صحت ہے۔

آپ نے ان سب پر توجہ دینی ہے اور ان میں ایک بہترین توازن قائم کرنا ہے۔ لیکن پہلی ترجیح یعنی اپنے رب کے ساتھ تعلق کو پہلے نمبر پر ہی رکھنا ہے، اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔ آپ لوگوں کی مدد کریں، اللہ آپ کو نوازے گا اور آپ کی زندگی میں فراوانی آئے گی۔‘‘

حالات زیست
خاندان نے مشرقی پنجاب سے لاہور ہجرت کی تھی۔ والد ڈاکٹر تھے، جو بعد میں آرمی سے منسلک ہو گئے۔ ان کا مختلف شہروں میں تبادلہ ہوتا رہا۔ محمد نوید مرزا نے 1953ء میں مری میں آنکھ کھولی۔ تعلیم کا آغاز گلاسکو میں ہوا،کیونکہ والد تربیت کے لیے برطانیہ چلے گئے تھے۔ 60ء کی دہائی میں والد کی تعیناتی سی ایم ایچ جہلم میں ہوئی، چنانچہ ان کا کچھ وقت جہلم میں گزرا، جہاں کانوینٹ سکول کے طالب علم رہے۔

پھر ملتان تبادلہ ہوا تو کچھ کلاسز لاسال ہائی سکول میں پڑھیں۔ 1965ء کی جنگ سے کچھ پہلے والد کی ترقی ہوئی اور وہ بطور ونگ کمانڈر ایئرفورس سے وابستہ ہو گئے۔ نوید مرزا کیڈٹ کالج حسن ابدال چلے گئے، جہاں پانچ برسوں میں آٹھویں جماعت سے ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی۔ وہ کہتے ہیں، ’’میں آل رائونڈر طالب علم تھا، بہت سے طلبہ صرف اپنی پڑھائی پر فوکس کرتے ہیں، لیکن کئی ایسے ہوتے ہیں جو دوسری سرگرمیوں میں بھی دلچسپی لیتے ہیں۔

فٹ بال پسندیدہ کھیل تھا، جمناسٹک میں حصہ لیا اور دوسری ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی متحرک تھا۔ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کے لیے مفید ہیں کیونکہ وہ ان میں مختلف صلاحیتیں پیدا کرتی ہیں، جو آگے زندگی میں ان کے کام آتی ہیں۔ اس کے ساتھ میں اتنا اچھا طالب علم ضرور تھا کہ کسی بھی اچھے انجینئرنگ کالج میں داخلہ لے سکوں۔‘‘

1971ء میں ایف ایس سی کے بعد مغلپورہ انجینئرنگ کالج میں داخلہ ہو گیا، لیکن ہڑتالوں اور غیریقینی صورتحال کی وجہ سے اسے چھوڑ کر پاکستان ایئر فورس کے ایروناٹیکل انجینئرنگ کالج کورنگی کریک میں داخلہ لیا اور ایئرواسپیس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔

پھر وہ بطور ایرواسپیس انجینئر پاکستان ایئرفورس کی سرگودھا بیس میں چلے گئے۔ ابتدائی تین برس کومبیٹ کمانڈرز سکول کے میراج اسکواڈرن کے انجینئرنگ آفیسر رہے، بعدازاں دوسری ذمہ داریاں نبھائیں۔ سرگودھا بیس میں چھ سال خدمات انجام دینے کے بعد تھوڑا عرصہ کراچی ایئرفورس کمپلیکس میں کام کیا۔ اس وقت کامرہ میں ایروناٹیکل انجینئرنگ کمپلیکس بن رہا تھا۔ انہوں نے فرانس میں چھ سات مہینے کی تربیت حاصل کی اور 1982ء میں کامرہ آ گئے۔ باہر سے حاصل کیے ہوئے تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے جدید طیاروں کے انجن پر کام شروع کیا۔

بتاتے ہیں، ’’جن چیزوں کی بنیاد اس وقت رکھی، سات آٹھ سال میں وہ چیزیں ہم بنانے لگ گئے، اگر اس وقت نہ سوچتے تو آج تک باہر سے منگوا رہے ہوتے جس سے قیمتی زرمبادلہ ضائع ہوتا۔ وہ ابتدائی دور تھا، بہرحال ہم نے آغاز کرنے کا فیصلہ کیا۔

ہمارے سپروائزر، سینئرز اور ڈی جی ڈائریکٹر جنرل سب بہت اچھے تھے۔ مجھے پہلا پراجیکٹ منیجر بنایا گیا اور اس سلسلے میں امریکا کی پہلی تقرری پر بھی بھیجا گیا۔ اس وقت ہمیں قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا اختیار مل گیا تو ایئر فورس میں پندرہ برس ملازمت کرنے کے بعد میں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی، یوں نئی زندگی کا آغاز ہوا۔‘‘

ملازمت کو خیرباد کہنے کے بعد وہ اپنی فیملی کے ساتھ کینیڈا چلے گئے۔ نئے ملک میں قدم جمانے اور خاندان کی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ وہاں ایرواسپیں انجینئر سے زیادہ لائسنس انجینئرز کی ضرورت تھی۔

محدود ملازمتیں دستیاب تھیں اور ان میں بھی اتار چڑھائو رہتا، چنانچہ انہوں نے اپنے شعبے سے ہٹ کر کچھ کرنے کا سوچا۔ اس ضمن میں انہوں نے خود کو ذہنی طور پر تیار کیا، ’کمفرٹ زون‘ سے باہر نکل کر نئے چیلنجز کا سامنا کیا اور اپنی شخصیت پر کام کیا۔

اس حوالے سے بتایا، ’’یقین اور خوف تو دو متضاد انتہائیں ہیں، درمیان میں محدود کرنے والے خیالات (limiting beliefs) آتے ہیں، یعنی میں فلاں چیز نہیں کر سکتا وغیرہ۔ اگر آپ اپنی پسند کا کام کر رہے ہیں لیکن اس میں ترقی رک گئی ہے تو آپ کمفرٹ زون میں آ گئے ہیں۔ میں نے خود پر جبر کیا کہ اپنے آپ کو ’ان کمفرٹیبل‘ کروں۔ میں نے سیلز کے شعبے میں آنے کا فیصلہ کیا اور خود میں مطلوبہ صلاحیتیں پیدا کیں۔ جب تک آپ ان لوگوں سے بات نہیں کرتے جو بزنس کر رہے ہیں آپ بزنس نہیں کر سکتے۔

یہاں ہم سیلزمین کو تھوڑا سا نیچے دیکھتے ہیں، لیکن سیلزمین ہی ہے جو پرافٹ لاتا اور کمپنی چلاتا ہے۔ اس لیے باہر سیلزمین سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ہوتے ہیں۔ یہ صرف نمبر گیم ہے، آپ کا پراڈکٹ اور سروس اچھی ہے تو پھر یہ نمبر ہی ہیں جس سے آپ کی کامیابی جانچی جاتی ہے۔ آپ نے اپنی پروڈکٹ کے صارفین ڈھونڈنے ہیں جو ہر کاروبار کے الگ الگ ہوتے ہیں۔

گاہک تو لاکھوں میں ہیں، آپ نے دروازہ کھٹکھٹانا ہے اور کسی ریفرنس سے لوگوں تک پہنچنا ہے۔ میں نے ایسی چیزیں سیکھیں جو اس شعبے میں کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔‘‘

سیلز کے شعبے میں اپنے تجربے کے متعلق کہتے ہیں، ’’ملازمت میں منیجر سوچتا ہے کہ ماتحت کی تنخواہ اس سے کم ہو، جبکہ سیلز میں ایسا نہیں۔ اس میں کوئی حد نہیں، آپ جتنا زیادہ محنت کریں گے اور پیسے کمائیں گے اتنا ہی کمپنی خوش ہو گی۔وہ آپ کی ٹریننگ بھی کریں گے۔

اس میں آپ ’سیلف ایمپلائیڈ‘ ہوتے ہیں، ایک پروڈکٹ سے نکلے تو دوسری کمپنی میں چلے جائیں۔ بہت سے پڑھے لکھے، دوسرے پیشوں سے وابستہ لوگ سال میں دو تین ماہ یہ کام کر کے اچھے پیسے کما لیتے ہیں۔

سیلز میں ایرانیوں، افغانیوں کی سکلز بہت اچھی ہیں، وہ ملازمت پر اس کو ترجیح دیتے ہیں۔ میں نوجوانوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہوئے اس طرف آئیں۔ مجھے اس میں مزہ آ رہا تھا کیونکہ میں اپنی آمدنی خود تخلیق کر رہا تھا۔ پھر ہم برٹش کولمبیا چلے جاتے تھے جو بہت خوبصورت صاف شفاف علاقہ ہے۔ فطرت کے قریب رہ کر سکون ملتا ہے اور انسان خدا کے قریب ہو جاتا ہے۔‘‘

نائن الیون کے بعد حالات تبدیل ہوئے تو نوید مرزا اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان آ گئے۔ وہ دراصل اپنے بوڑھے والدین کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے تھے۔ اسے وہ اپنی زندگی کا زبردست وقت قرار دیتے ہیں، جو ان کے نزدیک ایک بہت بڑا مقصد تھا۔

2012ء میں والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ دو سال بعد والد بھی چل بسے۔ اسی دور میں انہوں نے ’’لیڈرشپ اور منیجمنٹ ٹریننگ‘‘ کے میدان میں بھی قدم رکھا۔ پھر کینیڈا واپس چلے گئے اور مختلف اداروں میں خدمات انجام دیں۔ 2019ء میں وہ اپنی کمپنی کی طرف سے ایک کاروباری دورے پر چین گئے جہاں اتفاقی طور پر وہ شدید بیماری کی زد میں آ گئے۔ انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا، مختلف قسم کے ٹیسٹوں کے بعد معلوم ہوا کہ وہ ایک خطرناک بیماری (Pulmonary embolism) میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

اسی دوران طبیعت مزید بگڑ گئی، ان کے دل نے بھی کام چھوڑ دیا، ڈاکٹرز نے انھیں مصنوعی تنفس (CPR) دیا اور خوش قسمتی سے ان کی جان بچ گئی اور چند دنوں میں یہ مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے، مگر اس ’’قریب المرگ‘‘ تجربے نے انہیں زندگی کی ناپائیداری اور خالق کے ساتھ روحانی تعلق کے بارے میں اہم سبق دیا۔

پھر وہ سنجیدگی سے اپنی کتاب کی تکمیل کی طرف متوجہ ہوئے، جس میں انہوں نے لیڈرشپ پر اپنے خیالات کے ساتھ بتایا کہ ’’یقین‘‘ کا ان کی زندگی کی کامیابی میں کیا کردار رہا ہے۔ یہ کتاب ’’فیتھ ایمپاورڈ لیڈرشپ‘‘ 2021ء میں کینیڈا میں شائع ہوئی، جبکہ اس کا اردو ترجمہ ’’پریقین قیادت‘‘ کے نام سے رواں برس نئی سوچ پبلشرز (غزنی سٹریٹ، اردو بازار لاہور) نے شائع کیا ہے۔

The post ’’ترجیحات ٹھیک کر کے معیار زندگی بہتر کر سکتے ہیں‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/r9JyiUL

سارے رنگ

عید آخر عید کیوں ہے۔۔۔؟
خانہ پری

ر۔ ط۔ م

کیا کبھی آپ نے عید کی صبح یہ محسوس کیا ہے کہ آج آخر ایسی کیا خاص چیز ہے، جو باقی سال یا گذشتہ 29 یا 30 دنوں سے آج کی صبح کو بالکل مختلف بنا رہی ہے۔۔۔ محض ایک ہی دن پہلے تو یہی وقت تھا اور یہی صبح تھی اور سویرے سویرے کا وقت ہماری سَحری کے بعد سُستانے یا نیند پوری کرنے کا ہوتا تھا، لیکن آج صبح ہونے تک گھروں میں خوب جاگ ہو رہی ہے، کچھ نہ کچھ اہتمام ہو رہا ہے، گلی کوچوں اور بازاروں میں الگ طرح کی رونق ہے۔

دوسری طرف ابھی کل ہی کی صبح سب نے روزہ رکھا ہوا تھا اور ماحول میں الگ ہی قسم کی سنجیدگی اور متانت تھی، وہ اور قسم کا سماں تھا اور آج اس سے یک سر مختلف ماحول ہے۔۔۔ سب اچھے لباس، عمدہ سرپوش اور نئی جوتی پہنے عید گاہ جانے کی تیاری میں ہیں۔۔۔ پھر لفظِ عید میں ہی کچھ ایسا جادو ہے کہ انسان کے پورے وجود میں ایک مسرت سی بھر دیتا ہے۔

ایک ایسی مسرت جسے صرف محسوس ہی کیا جا سکتا ہے، لفظوں میں بیان کرنا شاید ممکن نہیں۔ بس یوں سمجھ لیجیے کہ جب کبھی خوشی کی انتہا بیان کرنی ہو تو ہم کہتے ہیں کہ ’بھئی، آج تو عید ہو گئی۔۔۔!‘ گویا ’عید‘ مسرت کی انتہا ہے، لیکن سوال تو یہ ہے کہ عید آخر خود ’عید‘ کیوں ہے۔۔۔؟

شاید اپنوں سے میل ملاقات اور اپنی خوشیاں بانٹنے کے سبب۔۔۔! لیکن یہ تو زندگی ہے، جو اپنے رنگ بھی بدلتی ہے، دکھ سُکھ کی دھوپ، چھاؤں بھی چلتی ہے، وقت کے نشیب وفراز بھی آتے ہیں، لیکن خوشی کا تیوہار تو وقت کا قیدی ہے، وہ کسی کے سُکھی ہونے یا زندگی کے مسئلے نمٹ جانے کا بالکل انتظار نہیں کرتا، سو اگر معمول کے مسئلے ہوں، تو عید ان پر غالب آجاتی ہے، لیکن جہاں خدانخواستہ کوئی زیادہ پریشانی اور افسردگی والا مسئلہ درپیش ہو تو پھر ’عید‘ واقعی عید نہیں رہتی، بلکہ دکھ میں اضافے کا باعث بنتی ہوئی بھی محسوس ہوتی ہے۔ ا

ب زندگی کے یہ معاملات معاش سے لے کر دکھ بیماری تلک کچھ بھی ہو سکتے ہیں۔ تو پھر بات یہی سمجھ میں آتی ہے کہ محض عید کا چاند ہو جانا ہی تو عید نہیں ہوتی۔ عید کے چاند ہونے کے ساتھ اصل عید کا ہونا ہماری زندگیوں میں سکون ہونا، دلوں کا مطمئن اور شاد ہونا ہے اور آپس کی بات ہے کہ کبھی تو اندر کا اطمینان اور سکھ ایسا بھی ہوتا ہے کہ پھر یہ کبھی کسی ’ہلالِ عید‘ کا محتاج بھی نہیں ہوتا۔

سو اگر آج زندگی کی گردش کے سبب یا تقدیر کے کچھ اَلم عید پر آپ کو خوش ہونے سے روکے جائے ہیں، تو کوشش کیجیے کہ اگر ممکن ہو تو زندگی میں جو اپنے آپ کو میسر ہیں، ان سے میل ملاقات کے ذریعے عید کی خوشی کو کچھ کشید کر لیجیے۔ ہم نے میسر اس لیے لکھا ہے کہ اب وہ زمانے تو رہے نہیں، کہ جب عید پر خاندان کے خاندان جمع ہو لیا کرتے تھے۔۔۔ ایک ننھیال کا دن، ایک ددھیال کا دن، ایک میکے کے نام اور ایک سسرال کی نذر۔۔۔ اس لیے بس جو دست یاب ہیں، جو واقعی آپ سے مل کر خوش ہوتے ہیں اور آپ کا دل بھی ان کے قرب سے شاداں ہوتا ہے، بس انھی پر اکتفا کیجیے۔

یہی آپ کی عید اور یہی بقرعید۔ اگر جبراً کسی سے عید کے روز بھی ملنے کی کوشش کی، تو ممکن ہے کہ آپ کے ’میزبان‘ کے تنک چہرے یا چڑھے تیور آپ کی عید کو اچھی خاصی ’وعید‘ بنا ڈالیں۔ سو اگرچہ دو برس بعد ’کورونا‘ کی وبا کچھ تھمی ہے۔

بیماری سے تحفظ کی خاطر سماجی فاصلوں کی منادی باقی نہیں رہی، لیکن ایسے رشتوں سے اور ایسے ’’اپنوں‘‘ سے تیوہاروں پر بھی ’’محدود رہیے، محفوظ رہیے‘‘ کی صلاح پر بدستور کاربند رہیے۔ فقط رِیت روایات کو، صرف دنیا داری کو ’روزِ عید‘ جن کے چہرے دیکھنا ’واجب‘ ہوں، سو دیکھ لیجیے، کوئی حرج نہیں، مبارک سلامت بھی کرلیجیے، لیکن بس اتنا ہی۔ اِس سے زیادہ توقع رکھیں گے، تو خدشہ ہے کہ آپ کی عیدِ سعید کا ’فالودہ‘ ہو جائے گا۔

حقیقت پسندی کا تقاضا یہی ہے، اپنی خوشیوں کی خود حفاظت کیجیے، جو جتنا اور جیسا ملنا چاہتا ہے، اس سے ویسا اور اتنا ہی ملیے۔ یعنی خوشیاں صرف اِس سے بانٹیے، جو آپ کی خوشی لے کر بھی خوش ہو، اس کا چہرے کی دمک گواہی دے کہ واقعی وہ آپ سے مل کر کھِل اٹھا ہے۔ پھر آپ دیکھیں گے کہ یہ خوشی آپ کے وجود میں منعکس ہو کر آپ کے تہوار کو بھی واقعی تہوار بنا دے گی۔ عید کو عید بنا دے گی، زندگی میں جاری کچھ تلخیوں کو ذرا دیر کو بھلا دے گی، اور آپ کی طبیعت بڑی دیر کو مسکرانے لگے گی، بس بھلا عید کا مقصد ہی اور کیا ہے۔۔۔۔

میرا جی اور شونیتا کا تصور
نادیہ عنبر لودھی، اسلام آباد
وحشت میں انسان کاآخری سہارا مذہب ہوتا ہے اور جس کے پاس یہ سہارا نہ ہو تو اس کی داخلی شخصیت ٹوٹ پھوٹ جاتی ہے۔ میرا جی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، انھوں نے اپنی وحشت کوخود پر طاری کرلیا اور اسی وحشت نے انھیں ختم کر دیا ۔ میرا جی کے ظاہری حلیے کا پراگندہ پن، ان کی عجیب عادتیں، صاف گوئی اور غربت نے انھیں لوگوں کی نظروں میں منفی تاثرات کی حامل ایک مجہول سی شخصیت بنا دیا تھا ۔ لوگ ان کے من میں چھپے حساس دل تک نہ پہنچ سکے اور میرا جی مر گئے۔

میرا جی کی شاعری اور ان کی نظموں کی انوکھی فضا، ان کے مضامین میں تنوع ، ان کی وسیع سوچ اور جدیدیت سے بھرپور تنقیدی شعور نے انھیں اردو ادب کے جدید شاعروں کی پہلی صف میں لا کھڑا کیا۔

میرا جی کی شخصیت نفی ِ ذات کا منہ بولتا ثبوت تھی اور ان کی شاعری اس سے بھی آگے کی چیز ہے۔

میرا جی کے شعور نے انہیں مصرعوں کی کانٹ چھانٹ سے آزاد کیا اور نظریہ شونیتا نے ان کے الفاظ کو امر کردیا۔ شونیتا یعنی سوچنے کا ایسا قاعدہ جس کی رُو سے ایک ایسی سوچ تک آگہی کہ اس کائنات میں کچھ بھی، یعنی کوئی شے، کوئی بھی خیال، کوئی بھی نظریہ، کوئی بھی تصور، کوئی بھی اصول قائم بالذات نہیں ہے، یعنی کسی شے کی کوئی اصل نہیں ہے۔ شونے کا مطلب ہندی میں صفر ہے ۔ مطلب زیرو۔ شونیتا شونے سے ہے۔ صفر، جو ایک عددی علامت ہے۔ شونیہ کے ایک معنی تو یہ ہے کہ 0 ۔ یعنی کہ نہیں ہے۔ اس کے مطابق اس کائنات میں موجود ہر چیز معدوم ہے۔ ہر شے پر غیاب کا پردہ پڑا ہوا ہے۔ حقیقت کی اصل محض ایک واہمہ ہے۔ اپنی مطلق حیثیت سے شونیتا انسانی وجود میں (جو عارضی وجود ہے) عدم وجودیت یا آزادی مطلق کا احساس ہے۔

اس آزادی کے احساس کو میرا جی نے اپنی شخصیت پر بھی طاری کیا اور اپنے فن میں بھی اس کو لاشعوری طور پر برتا ہے۔ لیکن اس کی بنیادیں شونیتا کی جڑوں سے جڑی ہوئی ہیں ۔ شونیتا کی یہ نفی محض ’’نہیں‘‘ میں نہیں ہے، بلکہ وجود یا وجود کے احساس سے ورا جو وجود ہے، اس کا احساس ہے، اس کی نفی بھی ہے۔ شونیتا کے تصور کو بہتر طور سمجھنے کے لیے ہمیں یوں سمجھنا چاہیے کہ حقیقت یا وجود اپنی جگہ پر ہے لیکن شونیتا کی فہم کے بغیر اس کا علم ممکن نہیں ہے شونیتا انسانی وجود میں (جو عارضی وجود ہے) عدم وجودیت یا آزادی مطلق کااحساس ہے۔ اسی آزادی کے احساس کو جینے کی کوشش میں میرا جی نے اپنی عجیب وغریب وضع قطع بنا کر اپنی ذات کی نفی کرنے کی کوشش کی ۔ وہ شونیتا کے تصور سے بخوبی واقف تھے ان کے اشعار پر ہندی کے اثرات واضح ہیں، الفاظ کے چناؤ سے خیالات تک۔ وہ خود کو ایک آزاد روح سمجھتے تھے، لیکن جب آزاد ہو نہیں پاتے تھے، تو اپنی نفی کرنے لگتے یہ ہی انداز ان کی نظموں کی انفرادیت ہے۔

اندرونی کشمکش بیرونی ماحول کی شدت پسندی کے ساتھ ہم آہنگ نہیں ہوتی، بلکہ نفی اور اثبات کا کھیل کھیلتی رہتی ہے ۔ یہ ہی کھیل میرا جی کے وجود میں جاری رہتا تھا کبھی ان کے من موجی فطرت حاوی ہو جاتی اور کبھی زیر۔ جس کا اندازہ میرا جی کی حالت ناگفتہ بہ سے ہوتا۔ وحشت کی بھرمار ان کے وجود میں ایسی آگ بھر دیتی کہ وہ اس آگ کو آنسووں سے بجھانے لگتے۔ سکون آور کیف کے لیے شاید ان کے پاس اور کوئی حل نہیں تھا یا وہ وجود کی نفی کرتے کرتے تھک جاتے تھے۔

شونیتا کے تصورات میرا جی کے مضامین میں بھی نمایاں ہو کر سامنے آئے ہیں۔ ان کی نظر مغربی تنقیدی افکار پر بہت گہری تھی اور نظم نگاری کے فن سے وہ بخوبی واقف تھے۔ ان کی نظمیں گہری معنویت لیے ہوئے ہیں، جن کی تہہ میں کئی عناصر بکھرے ملتے ہیں جن میں نفی کا جذبہ شدت سے ابھر تا چلا جاتا ہے اور اثبات کی طرف بڑھتے ہوئے ان کے قدم روک دیتا ہے، وہ صفر کی دہلیز پر کھڑے ہو کر سوچتے ہیں کہ سب شونے ہے۔ لیکن وہ آس اور امید کا دامن بھی تھامے رکھتے ہیں۔

بلّی
شفیق الرحمن
بلّیاں سلطنت برطانیہ کے مختلف حصوں میں پائی جاتی ہیں۔ چناں چہ بلّیوں پر کبھی سورج غروب نہیں ہوتا۔ بلّیوں کی کئی قسمیں بتائی گئی ہیں۔ جو لوگ بلّیوں قسمیں گنتے رہتے ہیں ان کی بھی کئی قسمیں ہوتی ہیں۔ بلّیاں پالنے والوں کو یہ وہم ہو جاتا ہے کہ بلّی انہیں خواہ مخواہ چاہتی ہے۔ اس لیے نہیں کہ وہ بلّی کے قیام و طعام کا بندوبست کرتے ہیں۔ کاش کہ ایسا ہی ہوتا۔

بلّیاں دو ہفتے کی عمر ہی میں نازوانداز دکھانا شروع کر دیتی ہیں بغیر کسی ٹریننگ کے۔ سنا ہے کہ کچھ بلّیاں دوسری بلّیوں سے خوب صورت ہوتی ہیں، بعض لوگ سیامی بلّی کو حسین سمجھتے ہیں (ایسے لوگ کسی چیز کو بھی حسین سمجھنے لگیں گے۔) الگورہ کی بلّی کی جسامت اور خدوخال کتے سے زیادہ ملتے ہیں۔ ویسے ایرانی بلّی ایک اچھی آل رائونڈر بلّی کہی جا سکتی ہے۔

لیکن ایران میں ایرانی بلّیوں پر غیرملکی بلّیوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔

سو دیشی بدیشی کا سوال ہر جگہ ہے۔ ویسے ایرانی بلّی بھی تماشا ہے۔ کبھی گریہ ’مسکین بن جاتی ہے اور کبھی ’’نہ میں کہ چوں گر بہ عاجز شوو‘‘ شاید ایرانیوں نے اپنی بلّی کو نہیں سمجھا۔ یا شاید سمجھ لیا ہے۔

بلّیاں میائوں میائوں کرتی ہیں۔ قنوطی بلی می می می آوئوں کہتی ہے تاکہ ہر ایک سن لے۔ جب بلّی زیر لب بڑبڑانا شروع کر دے اور تنہائی میں دیر تک بڑبڑاتی رہے، تو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے بہترین دن گزار چکی ہے۔ گرمیوں میں بلّیاں پنکھے کے نیچے سے نہیں ہلتیں۔ سردیوں میں بن ٹھن کر ربن بندھوا کر دھوپ سینکتی ہیں۔ ان کے نزدیک زندگی کا مقصد یہی ہے۔ بلّی کا بورژوا پن نو عمر لڑکے لڑکیوں کے لیے مہلک ہے۔ انھیں یقین ہو جاتا ہے کہ جو کچھ بلی کے لیے مفید ہے وہ سب کے لیے مفید ہوگا۔

لوگ پوچھتے ہیں کہ بلّیاں اتنی مغرور اور خودغرض کیوں ہیں میں پوچھتا ہوں کہ اگر آپ کو محنت کیے بغیر ایسی مرغن غذا ملتی رہے، جس میں پروٹین اور وٹامن ضرورت سے زیادہ ہوں تو آپ کا رویہ کیا ہوگا؟

بلّی دوسرے کا نقطۂ نظر نہیں سمجھتی۔ اگر اسے بتایا جائے کہ ہم دنیا میں دوسروں کی مدد کرنے آئے ہیں تو اس کا پہلا سوال یہ ہوگا کہ دوسرے یہاں کیا کرنے آئے ہیں؟

تقریباً سال بھر میں بلّی سدھائی جاسکتی ہے۔ مگر سال بھر کی مشقت کا نتیجہ صرف ایک سدھائی ہوئی بلّی ہوگا۔ جہاں بقیہ چوپائے دودھ پلانے والے جانوروں میں سے ہیں وہاں بلّی دودھ پینے والے جانوروں سے تعلق رکھتی ہے۔ اگر غلطی سے دودھ کھلا رہ جائے تو آپ کی سدھائی ہوئی بلّی پی جائے گی۔ اگر دودھ کو بند کرکے قفل لگادیا جائے تب بھی پی جائے گی۔ کیوں کر؟ یہ ایک راز ہے جو بلّیوں تک محدود ہے۔

’’محبت زیادہ سچی تھی!‘‘
مرسلہ: خجستہ انوار، فیڈرل بی ایریا
خلیل جبران کی اپنی محبوبہ میزیادہ سے محبت بغیر کسی ملاقات اور دیدار کے 20سال تک چلتی رہی۔ جبران نیویارک میں تھا اور میزیادہ قاہرہ میں۔ دنیا کے دو کونوں سے دونوں باہم خطوط کا تبادلہ کیا کرتے تھے، ایک خط میں جبران نے میزیادہ کی تصویر مانگی تو میزیادہ نے اس کو لکھا: ’’سوچو ! تصور کرو! میں کیسی دکھائی دیتی ہوں گی؟‘‘
جبران نے لکھا ’’مجھے لگتا ہے، تمھارے بال چھوٹے ہوں گے، جو تمھارا چہرہ ڈھانپ لیتے ہوں گے۔ میزیادہ نے یہ پڑھ کر اپنے لمبے بال کاٹ ڈالے اور ایک خط کے ساتھ اپنے چھوٹے بالوں والی تصویر بھیجی۔ جبران نے کہا تم نے دیکھا؟ میرا تصور بالکل سچا تھا، میزیادہ نے کہا محبت زیادہ سچی تھی!

The post سارے رنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Jz7mFnt

جامعہ کراچی دھماکا؛ تفتیشی حکام نے ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا

 کراچی: جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں سہولت کاری کے شبے تفتیشی حکام نے ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں خودکش حملہ کرنے والی خاتون بمبار کی سہولت کاری کے شبے میں گلشن اقبال سے ایک طالبعلم کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے طالبعلم کے قبضے سے کچھ غیر ملکی لٹریچر اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا ہے جس سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے متعلق کچھ مواد بھی حاصل ہوا ہے جبکہ زیر حراست طالبعلم سے تفتیش کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ زیر حراست شخص نے مبینہ طور پر خودکش حملہ آور خاتون کو ریکی کرنے میں سہولت فراہم کی تھی۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی نے سی سی ٹی وی کیمروں کے غیر فعال ہونے کی خبروں کی تردید کردی

دوسری جانب سابق جامعہ کراچی کے سابق کیمپس سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معیز خان نے گزشتہ روز جامعہ میں نصب کیمروں کی تفصیلی رپورٹ قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کوجمع کروادی ہے۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی دھماکا؛ خاتون بمبار کی ریکی کرتے ہوئے فوٹیج سامنے آگئی

 

یاد رہے کہ منگل کی دوپہر کراچی یونیورسٹی میں چین کے اساتذہ کو لے جانے والی وین کو خودکش بمبار نے دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں تین چینی باشندے اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔

The post جامعہ کراچی دھماکا؛ تفتیشی حکام نے ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/muFKvNz

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے یو اے ای پہنچ گئے

ابوظہبی: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ابو ظہبی کے ولی عہد الشيخ محمد بن زايد آل نہيان سے ملاقات کی۔ 

متحدہ عرب امارات کےوزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عود آل نعیمی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

شہباز شریف وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، خواجہ آصف، مولانا اسد محمود، مریم اورنگزیب، شاہ زین بگٹی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ وزیرِ اعظم کے ہمراہ ابوظہبی پہنچے ہیں۔

 

The post وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے یو اے ای پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yFAhQXO

ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی

 اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں ماہ کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتیں جاری کردیں، نرخ میں 15 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں 180 اور کمرشل سلینڈر کے نرخ میں بھی 692 روپے کی کمی کی ہے۔ اس ضمن میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے قیمت مزید کم کرنے کا فارمولا دے دیا، 15روپے فی کلو کمی کے بعد  ایل پی جی کی نئی قیمت 232 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2736روپے اور کمرشل سلنڈر 10532 روپے پر مقرر کر دیا گیا۔

ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے حکومتی کوششوں اور نیک نیتی کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی زندگیوں میں مزید ریلیف مل سکتا ہے۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے فارمولے پر عمل کر کے مزید قیمتیں کم کی جاسکتی ہیں جن میں سر فہرست ایل پی جی پروڈیوسر بیس پرائس کو 40 ہزار روپے فی میٹرک ٹن پر فکس کیا جائے اور ایل پی جی کی لوکل پیداوار کو فوری طور پر بڑھایا جائے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایشیا کے سب سے بڑے ایل پی جی پلانٹ جام شورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (JJVL) کو فوری طور پر چلایا جائے جو کہ گزشتہ 2 سال سے بند پڑا ہے اور جس کی بندش سے قومی خزانے کو دو سالوں میں 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے جو قیمتوں میں کمی کا بڑا قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

The post ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Oo6MZ2r

آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، جوانوں کے ساتھ افطار

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے سیکٹر پدھر کا دورہ کیا جہاں انہیں صورتحال سے متعلق فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی ۔ 

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات افسران اور جوانوں سے بھی بات چیت کی اور ساتھ ہی افطار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں کے عزم و حوصلہ اور تیاریوں کی تعریف کی۔ کور کمانڈر لفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

The post آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، جوانوں کے ساتھ افطار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NRatcF1

Friday, 29 April 2022

حرم شریف کی جوپامالی کی گئی یہ اسلام میں درست نہیں، مولانا طارق جمیل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اْن کے وفد پر مسجد نبوی ؐ میں نعرے بازی کیے جانے پر مولانا طارق جمیل نے کہاہے کہ مسجد نبوی ؐمیں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسجد نبوی ؐمیں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

مسجد نبویؐ کا احترام ہر صورت ہر حال میں مقدم،علی محمدخان

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ  ہزار سیاسی اختلاف ہو لیکن اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹنا چاہیے۔

اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہاکہ سیاسی اختلاف دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے، مسجد نبویؐ میں یا اس کے احاطے میں کسی بھی صورت میں نعرے بازی مناسب نہیں۔ مقدس مقام میں ہونے والا واقعہ عوامی ردعمل تھا لیکن مسجد نبویؐ کا احترام ہر صورت میں ہر حال میں مقدم ہے۔

The post حرم شریف کی جوپامالی کی گئی یہ اسلام میں درست نہیں، مولانا طارق جمیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8QV5doT

چڑیا گھر اور سفاری پارک؛ 4 ہاتھیوں کی حالت ٹھیک نہ ہونے کا انکشاف

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے چڑیا گھر اور سفاری پارک میں رکھے گئے چار افریقی ہاتھیوں کی حالت زار سے متعلق درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں چڑیا گھر اور سفاری پارک میں رکھے گئے 4 افریقی ہاتھیوں کی حالت زار سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 22 دسمبر 2021 کو غیر ملکی ڈاکٹر نے طبی رپورٹ دی۔

طبی رپورٹ کے مطابق ہاتھیوں کی سرجری پر اب تک کام شروع نہیں ہوا، ملیکہ، سونو، نور جہاں اور مدھو بالا کی صحت خطرے میں ہے، ملیکہ اور سونو کو سفاری پارک پنجرے میں رکھا گیا ہے، نور جہاں اور مدھو بالا کراچی چڑیا گھر میں قید ہیں۔ 14 سے 15 گھنٹے پاوں میں زنجیریں ڈال کر کھڑا رکھنا جان لیوا ہوسکتا ہے، مسلسل ایک جگہ کھڑا رکھنے سے گندگی اور غلاظت پیدا ہوتی ہے۔ گندگی اور غلاظت سے ہاتھیوں کے پاؤں میں بیماری پیدا ہوتی ہے، ہاتھیوں میں پاؤں کی بیماری موت کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

چڑیا گھر اور سفاری پاک میں جانوروں کے لیے بدترین ماحول ہے، خاص کر ملیکہ کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے، ہاتھیوں کو پنجروں سے نکال کر کھلے ماحول میں رکھا جائے،  عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فوری سماعت کی درخواست منظور کرکے رپورٹ طلب کر لیتے ہیں۔

عدالت نے فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور کے ایم سی و دیگر سے مئی کے تیسرے ہفتے کے لیے جواب طلب کرلیا۔ جرمن ڈاکٹر فرینک گورٹز کی تیار کی گئی تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 28 اور 29 نومبر کو ہاتھیوں کا معائنہ کیا گیا،سفاری پارک میں رکھے دونوں ہاتھیوں کو خوارک کے مسائل درپیش ہیں۔

کراچی چڑیا گھر میں رکھے گئے دو ہاتھیوں میں دانتوں اور مسوڑوں کے مسائل ہیں، ہاتھیوں کو فوری طبی امداد کی اشد ضرورت ہے، ہاتھیوں کو فوری پر طبی امداد اور اچھی صحت مند خوارک کی ضرورت ہے۔

اگر علاج میں تاخیر کی گئی تو ہاتھیوں کی زندگی کو خطرات ہوسکتے ہیں، تمام ہاتھیوں کو مستقل طور پر اچھا ماحول دیا جائے، معمول کا علاج اور بنیادی طبی معائنہ کرایا جائے، ہاتھیوں کا معائنہ کرنے والی ٹیم چار بین الاقوامی ڈاکٹرز اور ماہرین پر مشتمل تھی، ہاتھیوں کا جسمانی، رویے، غذا اور پاؤں کا معائنہ کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں ہاتھیوں کی ہلاکت کی ایک بڑی وجہ پاؤں کی تکلیف ہے، چار ہاتھیوں کے الٹرا ساونڈ بھی کیے گئے ہیں، ہاتھی موٹاپے کا شکار ہیں اور انکا وزن بڑھا ہوا ہے، چاروں ہاتھیوں کے ٹشوز کا پانی بڑھا ہوا ہے، کراچی چڑیا گھر میں رکھے گئے دو ہاتھیوں کا ہیمو گلوبن کم ہے،  مناسب ماحول اور توجہ نہیں دی جاتی 11 سال بعد الٹرا ساؤنڈ سے پتہ چلا ہاتھی سونو نر نہیں مادہ ہے۔ ہاتھیوں کے ناخن کاٹے گئے اور دانتوں کی بھی سرجری کی گئی ہے، ہاتھی ابھی بھی تکلیف میں ہیں۔

The post چڑیا گھر اور سفاری پارک؛ 4 ہاتھیوں کی حالت ٹھیک نہ ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Zsa8UEv

گورنرپنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کرمسترد کردیا

 لاہور: گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کرمسترد کردیا۔

پنجاب میں نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز کے حلف سے پہلے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔

گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ  کا کہنا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کا استعفیٰ آئین کے آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طورپر غلط ہے۔

گورنرپنجاب نے استعفیٰ مسترد کرکے اسپیکر پنجاب اسمبلی  چوہدری پرویز الہیٰ کو خط لکھ دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کو گورنر کا خط موصول ہوگیا ہے۔پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ  وزیر اعلی کا استعفی مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہوگئی ہے اور عثمان بزدار کو فوری طورپر پنجاب کابینہ کااجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق  بحال شدہ وزیر اعلی اور کابینہ  طلب کردہ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

The post گورنرپنجاب نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کرمسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/f82EIxW

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کے لیے وزارت پارلیمانی امور، وزارت ہاؤسنگ اور ادارہ شماریات کو مراسلہ ارسال کردیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں ساتویں مردم شماری کے حتمی نتائج 31 دسمبر 2022 تک دینے کا مطالبہ کیا ہے، حکام نے زور دیا ہے کہ مردم شماری کے نتائج بروقت ملنے سے نئی حلقہ بندیاں کرنے میں آسانی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری ہونے کے بعد نئے سرے حلقہ بندیاں کروانا آئینی طور پر لازم ہے، حلقہ بندیاں کرنے میں 4 سے ساڑھے ماہ تک کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ ووٹر لسٹوں میں بھی نظر ثانی ضرروی ہوتی ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے نتائج کی بروقت فراہمی کے لیے 2 مراسلے لکھ چکے ہیں اور ادارہ شماریات کی طرف ساتویں مردم شماری کے ابتدائی نتائج 31 دسمبر 2022 تک حوالے کرنے کو کہا گیا تھا جبکہ حتمی نتائج کے لیے فروری 2023 تک کا وقت دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کی مدت 12 اگست 2023کو مکمل ہو رہی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کی مدت 14 اگست 2023کو پوری ہوجائے گی جس کے بعد ساتویں مردم شماری کا آغاز یکم اگست 2022 سے ہوگا۔

The post الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hcYt2U3

پی ٹی آئی نے حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کردیا

 لاہور: پنجاب حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے اراکین کے وکلا نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔

پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالت کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے لیے کوئی نمائندہ مقرر کرے یا کسی کو ہدایت کرے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ غیرقانونی ہے جس کے ذریعے نیا آئین لکھنے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ آئین و قانون میں ہائی کورٹ کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ اسپیکر کو ہدایت کرے، یہ اختیار صرف اور صرف گورنر کا ہے۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کل حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیں، عدالت کا حکم

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے آئینی اپشنز پر غور شروع کردیا، آئینی ماہرین نے پی ٹی آئی کے سامنے تین آپشنز پیش رکھے ہیں۔ علاوہ ازیں آئینی ٹیم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی آئینی نکات پر بریفنگ دی اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر کو اس کے آئینی اختیارا ت سے آگاہ کیا گیا۔

گورنر پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے استعفی پر آئینی اعتراضات کر چکے ہیں جس کے بعد وہ استعفے کو غیر قانونی قرار دے کر ان کی پوزیشن کو بحال کر سکتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ گورنر پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دیکر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، قانونی طور پر وہ دوبارہ انتخاب کا حکم دے سکتے ہیں۔ ماہرین نے  گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے بھی مختلف آئینی حوالوں اور اختیار سے آگاہ کیا جبکہ انٹرا کورٹ اپیل کے معاملے پر بھی آئینی ماہرین نے تفصیلی بریفنگ دی۔

The post پی ٹی آئی نے حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QeS9XO1

سینیٹ ویڈیو اسکینڈل؛ یوسف گیلانی کی نااہلی کی درخواست خارج، بیٹے علی حیدر کیخلاف مقدمے کا حکم

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی پی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی جبکہ ان کے بیٹے ایم پی اے علی حیدر گیلانی پر کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے ایم پی اے علی حیدر گیلانی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی اور ایم پی اے علی حیدر گیلانی کی نااہلی کی درخواست کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ٹی آئی رکن نے ووٹ کا طریقہ پوچھا تو بتادیا اس میں غلط کیا ہے؟ علی حیدر گیلانی

الیکشن کمیشن نے یوسف گیلانی کیخلاف درخواستوں کو خارج کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس کے حقائق ٹھیک پیش نہیں کیے گئے، یوسف رضا گیلانی کیخلاف براہ راست کوئی شواہد نہیں، وہ سینیٹر رہیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو سیکشن 168، 167 کے تحت علی حیدر گیلانی اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اور فہیم خان کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا۔ کرپٹ پریکٹس کی سزا تین سال قید، ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں ہو سکتے ہیں۔

یہ پڑھیں : سینیٹ الیکشن سے متعلق ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، کنول شوذب اور عالیہ حمزہ نے یوسف گیلانی اور بیٹے کی نااہلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

The post سینیٹ ویڈیو اسکینڈل؛ یوسف گیلانی کی نااہلی کی درخواست خارج، بیٹے علی حیدر کیخلاف مقدمے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0ABkCyV

ہم سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لئے حرم کی حرمت تک بھول گئے،شاہد آفریدی

 کراچی: مسجد نبوی ﷺ میں وزیراعظم اوران کے وفد کے ارکان کیخلاف نعرے بازی پرسابق کرکٹر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے مگر ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے۔ نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

سابق کرکٹر محمد یوسف نے بھی مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھ کر چیخ نکل گئی تھی۔ روضہ رسول ﷺپر آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تھے۔ یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ روضہ رسول ﷺ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر  پوری امت کی طرف سے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں۔

 

The post ہم سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لئے حرم کی حرمت تک بھول گئے،شاہد آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hyZ6X7q

Thursday, 28 April 2022

مسجد نبوی ﷺ  کے احاطے میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی

مدینہ منورہ: وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستانی وفد کی مسجد نبوی ﷺ  آمد پرکچھ افراد نے نامناسب نعرے بازی کی۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں کچھ افراد کے گروپ کو وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی ﷺ  کے احاطے میں آمد پرنامناسب نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک اورویڈیو میں جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کے خلاف بھی کچھ لوگ نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو نامناسب نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ لوگوں نے شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے۔

وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز اپنے 13 رکنی وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے تھے۔ وزیراعظم کے وفد میں وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین،خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور ایم این اے محسن داوڑ شامل ہیں، وفد میں وزیراعظم شہباز شریف کے پرسنل اسٹاف کے 4 لوگ بھی شامل ہیں۔

The post مسجد نبوی ﷺ  کے احاطے میں حکومتی وفد کیخلاف نعرے بازی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NV4OzhQ

خاتون نے تین بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی

کراچی کے علاقے منظور کالونی کی خاتون نے اپنے تین بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاروں کو سمندر سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق منظور کالونی کی رہائشی عائشہ نامی خاتون کا اپنے شوہر سے اکثر و بیشتر جھگڑا رہتا تھا۔ شوہر نے بچوں کو عیدالفطر پر کپڑے دلانے سے بھی منع کردیا تھا، جس پر بچے اداس تھے۔ عائشہ بچوں کے چہرے پر اداسی دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگئی۔

عائشہ نے تین بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی۔ خاتون کو سمندر میں چھلانگ لگاتا دیکھ کر وہاں موجود شہریوں نے فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی۔

ریسکیو ٹیم اور شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ماں اور تینوں بچوں کو سمندر سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ عائشہ کے گھروالے اسپتال پہنچ گئے جہاں پولیس نے ماں اور بچوں کو ان کے حوالے کردیا۔

The post خاتون نے تین بچوں سمیت نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eZIMHOg

زیرو ٹالرنس

وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں گزشتہ روز اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں امن و امان کی صورت حال پرتفصیلی غور کیا گیا اور کراچی میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے نیکٹا کا اجلاس فوری طور پر بلانے اور نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس اجلاس میں جو فیصلے ہوئے‘ ان کے بارے میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ملکی سیکیورٹی کی صورت حال کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے‘ اس کے علاوہ ملک بھر میں جاری مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ہنر مندوں اور شہریوں کے حفاظتی انتظامات کابھی ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کراچی واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکااورچینی سفارت خانے کو یہ تحقیقات جلد مکمل ہونے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان کا تمام صوبوں کے ساتھ مل کر جائزہ لیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے نیکٹا کے ذریعے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جامع پلان مرتب کیا جائے۔

موجودہ حالات میں فوری فیصلوں اور ان فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے۔ ماضی میں جو کچھ ہوا ‘اسے بار بار دہرانے کاکوئی فائدہ نہیں ہے بلکہ اب کیا کرنا ہے اور کس طرح کرنا ہے ‘ اس کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ کام ضابطے کی کارروائیوں کی نذرنہیں ہونا چاہیے بلکہ ایک ہی اجلاس میں حتمی فیصلہ کر کے اور اس پر فوری عملدرآمد کے لیے متعلقہ وزارتوںاور اداروں کومتحرک کر دیا جانا چاہیے ۔

ملک میں موجود تمام انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیے‘ اور ان اداروں میں افسروں سے لے کر اہلکاروں تک کی کارکردگی اور ان کے ذہنی رجحانات کا جائزہ لینا بھی ازحد ضروری ہے کیونکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے بروقت اور درست انفارمیشن کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ انفارمیشن ملک کے انٹیلی جنس ادارے فراہم کرتے ہیں اور یہی ان کی قانونی ذمے داری ہوتی ہے اور انھی ذمے داریوں کی ادائیگی کے عوض انھیں قومی خزانے سے تنخواہیں اورمراعات دی جاتی ہیں۔

اگر ان اداروں کے افسران اور اہلکار اپنے فرائض قانون کے مطابق ادا نہ کریں یا فرض کی ادائیگی میں سستی اور بددیانتی کا مظاہرہ کریں تو ان کا سخت ترین محاسبہ ہونا چاہیے اور اس محاسبے کے لیے ابہام اور شک کے بغیر قوانین وضع ہونا چاہئیں تاکہ کوئی بھی قانون کے شکنجے سے بچ نہ سکے اور نہ ہی کوئی بے گناہ اس شکنجے میں پھنس سکے۔

کراچی میں دہشت گردی انتہائی قابل مذمت ہے‘ اس دہشت گردی کو ایگزیکیوٹ کرنے والی خاتون تو اپنے کیے کی سزا بھگت چکی ہے ‘ لیکن اس نے جو کچھ کیا ہے ‘اس کے نتائج و اثرات پاکستان کے لیے اچھے نہیں ہیں۔ اس لیے اس دہشت گردی کے پس پردہ کرداروں کو بے نقاب کرنا اور انھیں قانون کے مطابق سزا دلوانا ‘پاکستان کے اداروں کی اولین ذمے داری ہے۔ دہشت گردی کے پشت پناہ ‘ہینڈلر اور فنانسر ز در حقیقت ریاست پاکستان اور اس کے شہریوں کے ساتھ غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

ایسے لوگوں کوکیفر کردار تک پہنچانا لازم ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی بھی مصلحت کو آڑے نہیں آنا چاہیے۔دہشت گردوں کے ماسفر مائنڈ اور پاکستان میں موجود ان کے سہولت کار پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

چین پاکستان کا اہم ترین اتحادی اور کاروباری پارٹنر ہے‘ چین کے شہری اور ہنر مند پاکستان کے مہمان ہی نہیں بلکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں ‘ ان کو نشانہ بنانے کامقصد دونوں ملکوں کے تعلقات کو خراب کرنا ہے۔ یہی نہیں پاکستان میں کچھ بااثر طبقے امریکا اور مغربی یورپی ممالک کے ساتھ بھی پاکستان کے تعلقات خراب کرانا چاہتے ہیں اور انھوں نے اس میں کسی حد تک کامیابی بھی حاصل کی ہے‘ ایسے طبقے کو ہی بیغ کنی کرنا ہی بہت ضروری ہے۔ موجودہ حکومت امریکا ‘یورپ‘ چین اور سعودی عرب سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

یہ ایک احسن عمل اور وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان ایک ابھرتی ہوئی اقتصادی و معاشی طاقت ہے۔ پاکستان کے کچھ بااثر طبقات اپنے مفادات کے لیے اس کی ترقی کو روکنے والے فیصلے کرانا چاہتے ہیں۔

افغانستان کی طالبان حکومت کی بے جا حمایت پوری دنیا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو متاثر کر رہی ہے۔ اقوام عالم افغانستان کی حکومت سے جو مطالبات کر رہے ہیں ‘انھیں پورا کرنا یا نہ کرنا افغانستان کی حکومت کا مسئلہ ہے‘پاکستان کا نہیں ہے۔ افغانستان کے اقتدار پر قابض طالبان حکومت پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ افغانستان کے عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔ افغانستان میں بسنے والے تمام نسلی ‘لسانی اور ثقافتی گروپوں کے لیے یکساں قوانین بنائے اور انھیں ترقی کرنے کے پورے مواقع فراہم کرے۔ عوام کو تعلیم ‘صحت اور روز گار فراہم کرنابھی افغانستان کی حکومت کا فرض ہے۔

افغانستان میں انفرااسٹرکچر بنانا اور ملک کو ترقی دینے کے لیے پالیسی بنانا بھی افغانستان کی حکومت کی ہی ذمے داری ہے۔ اقوام عالم کے ساتھ تعلقات قائم کرنا‘ ان سے لین دین اور کاروبار کرنا اور مالی مدد حاصل کرنا ‘یہ سب اہداف حاصل کرنا بھی طالبان حکومت کا قائم ہے۔ کوئی اور ان کے لیے یہ سارے کام کرنے کا مجاز نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اور ملک کسی دوسر ے ملک کے لیے اتنا کچھ کر سکتا ہے۔

اقوام عالم افغانستان کی حکومت سے غیر مطمئن کیوں ہیں ‘اس کی وجوہات تلاش کرنا اور انھیں دور کرنا بھی افغانستان کا نظم و نسق چلانے والی حکومت کا کام ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک پسماندہ ‘ناخواندہ ‘غیر ہنرمند اور معاشی طور پر کنگال ملک کے حکمران امیر اور طاقتور ملکوں سے اپنے لیے امداد اور تعاون کے خواہشمند ہوں لیکن ان ممالک کے تحفظات دور کرنے سے انکاری ہوں ‘انھیں کوئی ملک تسلیم نہیںکرے گا اور نہ ہی انھیں کسی قسم کی مالی مدد فراہم کرے گا۔

بہر حال کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کے مجرموں کو جلد از جلد انجام تک پہنچانا پاکستان کی ساکھ کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق چین نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،دہشت گردوں کو قیمت چکانا پڑے گی۔

چین کے معاون وزیر خارجہ وو جیانگ ہاؤ نے پاکستانی سفیر کو فون کر کے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان قصور واروں کو کٹہرے میں لائے، چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے اور ایسے واقعات دوبارہ ہونے سے روکے ۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان بھی گزشتہ روز کراچی میں چینی قونصلیٹ گئے ہیں اورانھوں نے کراچی کے قونصل جنرل لی بیجیان سے چینی شہریوںکی ہلاکت پر اظہارافسوس کیااور وزیراعظم کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔وفاقی وزیر داخلہ نے سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سیکیورٹی معاملات پرسندھ کی صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرے گی،انھوں نے کہا کہ نیکٹا چار سال سے غیر فعالچلا آ رہا ہے ، اب وزیراعظم میاں شہباز شریف چاروں صوبوں سے مشاورت کے بعد نیکٹا کی جلد بریفنگ لیں گے اور ہمیں حفاظتی انتظامات بہتر کرناہوں گے۔ مزیدبراں چینی سفارت خانے کے نمایندوں نے جائے مقام کا دورہ کرکے ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا اورتباہ شدہ وین کے ساتھ گلدستہ رکھا۔

واضح رہے چاروں لاشیں نا قابل شناخت ہیں، پاکستانی ڈرائیور کے اہل خانہ کا ڈی این اے حاصل کیا جارہا ہے تاہم چینی نمونے موجود نہیں،جس کے باعث لاشیں 10روز تک لواحقین کے حوالے نہیں کی جا سکیں گی۔ پولیس نے کئی مشتبہ افراد حراست میں لے لیے،جن میں مشتبہ سہولت کار بھی شامل ہے، جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ جاری ہے اور مشتبہ موبائل فون نمبرڈھونڈے جارہے ہیں ۔

پاکستان کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ موجودہ حکومت معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے جتنے مرضی کام کر لے لیکن جب تک دہشت گردی کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری ایک خاص حد سے زیادہ بڑھ نہیں سکتی۔ پاکستان کے اداروں کو دہشت گردی اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں سرپرستوں کے خلاف زیروٹالرنس پر مبنی سخت اور بے لچک پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ایسے ملک یا ملکوں کے مفاد کے لیے اپنے مفادات کو قربان نہیں کر سکتا جو عالمی تنہائی کا شکار ہیں۔

The post زیرو ٹالرنس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mcdx0hI

چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت آدھے گھنٹے تک لفٹ میں پھنسے رہے، عملہ غائب

 کراچی.: چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت دفتر کی لفٹ آدھے گھنٹے تک پھنسے رہے اور تکنیکی عملہ غائب رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت اپنے دفتر کی لفٹ میں فنی خرابی کے باعث لفٹ میں پھنس گئے، اس دوران ایگزیکٹو انجینئر سمیت تمام عملہ غائب رہا۔

عملے کی عدم دستیابی کے باعث چیف سیکریٹری کو لفٹ سے نکالنے کےلیے کوئی موجود نہ تھا جس کی وجہ سے سہیل راجپوٹ آدھے گھنٹے تک لفٹ میں پھنسے رہے۔

واقعے کے وقت سہیل راجپوت حالت روزہ میں تھے اورلفٹ میں گرمی کے باعث ان کی طبعیت خراب ہوگئی۔

لفٹ میں فنی خرابی اور حادثے کے وقت تکینیکی عملے کی عدم موجودگی کو سنگین لاپرواہی قرار دیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے اسسٹنٹ انجینئر عبدالقادر سانگری اور ایگزیکٹو انجینئر عبدالوحید شیخ کو فوری معطل کردیا۔

Notice

چیف سیکرٹری سندھ نے سپرٹنڈنٹ انجینئر سے تین روز میں وضاحت طلب کرلی ہے کہ وہ بغیر اطلاع دئیے ہیڈ کوارٹر چھوڑ اسلام آباد کیوں گئے۔

سپرٹینڈنٹ سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے تین دن میں جواب نہیں دیا تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

The post چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت آدھے گھنٹے تک لفٹ میں پھنسے رہے، عملہ غائب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/scqFNOU

Wednesday, 27 April 2022

ریلوے کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہ25 ہزار روپے مقرر

لاہور: چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی نے  ملک بھر میں ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کردی ہے۔

وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی نے ملک بھر میں ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کردی ہے۔

آئندہ ماہ سے ڈیلی ویجز ملازمین کو بڑھی ہوئی تنخواہ کے مطابق ہی ماہانہ اجرت ملا کرے گی۔ چیئرمین ریلوے سید خالد گردیزی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی نے ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں لاہور، کراچی، راولپنڈی، سکھر، کوئٹہ، پشاور، مغلپورہ ڈویژن اور ملتان ڈویژن میں کام کرنے والے تمام شعبوں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو آئندہ ماہ سے 25 ہزار روپے بڑھی ہوئی تنخواہ کے مطابق ہی تنخواہ ملا کرے گی کیونکہ اس سے قبل ریلوے کے مختلف شعبوں میں ڈیلی ویجز ملازمین 15 ہزار سے18 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ لے رہے تھے۔

دوسری جانب ڈیلی ویجز ملازمین نے ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے ہونے پر چیئرمین ریلوے سید خالد علی رضا گردیزی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

The post ریلوے کے ڈیلی ویجز ملازمین کی ماہانہ تنخواہ25 ہزار روپے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/x5LJBwC

جامعہ کراچی میں کئی کیمرے ناکارہ اور عقبی چار دیواری گری ہوئی ہے

کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات کے باعث اپنے طلبا و طالبات اور اساتذہ و ملازمین کی زندگیاں دائو پر لگا دی ہیں، یہ انتظامیہ عبوری نوعیت کی ہے تاہم وائس چانسلر کی جانب سے سیکیورٹی ایڈوائزر سمیت بیشتر کلیدی عہدوں پر تبدیلی کردی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کی چار دیواری عقبی جانب سے کم از کم 6 مقامات سے کئی کئی فٹ تک گری ہوئی ہے، دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جامعہ کراچی میں نصب اکثر سی سی ٹی وی کیمرے مرمت و دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب ناکارہ ہوچکے ہیں اور کئی کیمرے خراب ہونے کے سبب خود کش حملہ آور کی سہولت کار ساتھی کی نقل و حرکت کا حتمی تعین نہیں ہو پایا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ جامعہ کراچی کی چار دیواری تقریباً ایک کلومیٹر کی حدود میں کئی جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے اس کی مرمت نہیں کی جاتی اور کوئی بھی شخص اس ٹوٹی چار دیواری کے ذریعے جامعہ کراچی کی حدود میں داخل ہوسکتا ہے کیونکہ اس ٹوٹی ہوئی چار دیواری کے باوجود انتظامیہ اس کے اطراف میں سیکیورٹی کا انتظام نہیں کرتی، یہ چار دیواری پی سی ایس آئی آر لیبارٹری کے سامنے کئی جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے جبکہ مدارس چوک سے میٹروول گیٹ کی جانب آنے والے راستے پر بھی چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ کئی سال قبل ایک سابق وائس چانسلر کے دور میں ایچ ای سی کی جانب سے جامعہ کراچی کو سیکیورٹی انتظامات کی مد میں کئی کروڑ روپے جاری کیے تھے جس سے ٹوٹی ہوئی چار دیواری کی مرمت کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر واضح ٹاور تعمیر کیے جانے تھے تاہم کئی سال بعد بھی جامعہ کراچی کی ٹوٹی ہوئی چار دیواری کی مرمت کی گئی اور نہ ہی ویجلنس کے لیے واچ ٹاور تعمیر ہوسکے۔

دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ جو کیمرے ٹینڈر کے بعد اس فنڈ سے لگائے گئے تھے اس میں سے اکثر maintenance نہ ہونے کے سبب خراب ہوگئے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے اس جانب توجہ ہی نہیں دی۔

ذرائع نے بتایا کہ جب بدھ کو یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال پر قائم مقام وائس چانسلر کی زیر صدارت سیکیورٹی امور پر اجلاس جاری تھا تو اس وقت جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر نے اپنا موقف پیش کیا کہ جامعہ کراچی میں آنیوالے طلبا کے کارڈ چیک کرنا ان کے عملے کی ذمے داری نہیں،یہ کام اسٹوڈنٹ ایڈوائزر آفس کا ہے اسی آفس سے یہ کام لیا جائے۔

اس صورتحال پر’’ایکسپریس‘‘ نے جامعہ کراچی کی انتظامیہ کا موقف جاننے کے لیے قائم مقام وائس چانسلر ناصرہ خاتون سے رابطے کی کوشش کی انھیں میسج بھی کیا تاہم وہ رابطے سے گریز کرتی رہیں۔

The post جامعہ کراچی میں کئی کیمرے ناکارہ اور عقبی چار دیواری گری ہوئی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yQ6bGkz

وزیراعظم سعودی ولی عہد کی دعوت پرآج سعودی عرب جائیں گے

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 3 روزکے سرکاری دورے پرآج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پرآج مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ شہباز شریف کا وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔

وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں  اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ پربات کریں گے۔ شہبازشریف سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کرنے والے 13 رکنی وفد میں بلاول بھٹوزرداری،خالد مقبول صدیقی ، شاہ زین بگٹی،مریم اورنگزیب، خواجہ آصف،سالک حسین، مفتاح اسماعیل  اورمحسن داوڑ شامل ہیں۔

سعودی عرب کے دورے میں وزیراعظم سعودی حکام اورقیادت سے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی امورپر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

The post وزیراعظم سعودی ولی عہد کی دعوت پرآج سعودی عرب جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OIlzDtN

شبِ نزول ملائکہ

ﷲ رب العزت نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور اسے بے پناہ نعمات سے نوازا۔ جہاں اسے آسائشیں عطا کیں وہاں اسے دنیا و آخرت سنوارنے کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات قرآن کی صورت میں عطا فرما دیا۔

کلام الہی ہمیں آگاہ کرتی ہے کہ شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے۔ فرشتے اور روح اس رات میں اپنے پروردگار کے اذن سے ہر کام کے لیے اترتے ہیں۔ یہ رات طلوع فجر تک سلامتی سے لبریز ہے۔ لیلۃ القدر کو ہزار مہینے سے افضل قرار دیا گیا اور اس کی عبادت ہزار مہینے کی عبادت سے افضل، اس کا صدقہ ہزار مہینے کے صدقات سے افضل، اس کا روزہ ہزار مہینوں کے روزوں سے افضل، اس کی نیکی ہزار مہینے کی نیکیوں سے افضل ہے۔

ایک روایت کا مفہوم ہے کہ پیغمبر اکرم ؐنے اپنے اصحابؓ کے درمیان بنی اسرائیل کے چار پیغمبروں (ایوبؑ، ذکریاؑ، حزقیل ؑ اور یوشعؑ) کا ذکر کیا کہ وہ 80 سال دن رات خدا کی عبادت کرتے رہے تو صحابہؓ نے آرزو کی اے کاش! ہمیں بھی توفیق ملتی اور اﷲ ہمیں لمبی عمر عطا کرتا تو ان عابدوں کی طرح عبادت کرتے۔ اس آرزو کے بعد یہ سورہ نازل ہوا، جس کا مفہوم ہے: ’’تمہار ی اور تمہاری ذریّت اور تمہاری امّت کی ایک رات کی عبادت ان کی ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے۔‘‘ (درالمنثور، مخزن العرفان)

حضرت ابوذرؓ فرماتے ہیں، میں نے پیغمبرؐ سے عرض کیا: اے رسول خدا ﷺ! کیا شب قدر صرف انبیائؑ کے زمانے میں ہوتی ہے، کیوں کہ امر ان پر نازل ہوتا ہے، جب انبیائؑ دنیا سے گزر جائیں تو کیا شب قدر اٹھالی جائے گی ؟‘‘ تو آنحضور ؐ نے فرمایا: شب قدر روز قیامت تک باقی ہے۔‘‘ (تفسیر نورالثقلین، تفسیر مجمع البیان)

بعض مفسرین نے شب قدر میں سلام کی تفسیر بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس رات فرشتے مسلسل ایک دوسرے پر، پیغمبر اکرم ﷺ کے حضور، اﷲ کی برگزیدہ ہستیوں اور مومنین پر سلام بھیجتے ہیں۔ شب قدر کتنی پُرکیف اور بابرکت رات ہے جب فرشتے قطار اندر قطار اتر کر مومنین کو سلام کررہے ہوں۔

گویا کائنات میں ہر سُو سلامتی اور برکات کی برسات ہورہی ہوتی ہے۔ فرشتوں کا سلام ابراہیمؑ کے لیے بھڑکائی گئی نمرود کی آگ کو گل زار بنا سکتا ہے تو مومنین و مسلمین کے لیے آتش جہنّم کو سرد کیوں نہیں کرسکتی۔ امام فخر الدین رازیؒ اپنی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہی عظمت ہے امت محمدیؐ کی کہ وہاں فرشتے خلیل خداؑ پر نازل ہوتے تھے اور یہاں نبی کریمؐ کی امّت پر۔ شب قدر ہی نہیں اس کے ذکر سے بھرپور سورۃ القدر کے بھی بے انتہاء فضائل ہیں۔

شب قدر میں سال بھر کے امور کا فیصلہ ہوتا ہے۔ یعنی اموات، زندگی، رزق، بیماری تنگ دستی، وسعت اور کشادگی تمام امور طے کیے جاتے ہیں۔ سورۃ القدر پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ انسان اپنا مقدر بنا سکتا ہے، اپنی تقدیر بدل سکتا ہے لیکن سب اس کی نیّت پر موقوف ہے، سب اس کے عمل سے جڑا ہوا ہے۔

اگر وہ نیکیوں اور سعادتوں کی زندگی گزارنا چاہتا ہے تو شب قدر کو وسیلہ بناتے ہوئے اﷲ کی بارگاہ میں توبہ کرے، برائیوں اور بُرے اعمال سے برأت کرے۔ لیکن جو غفلت میں پڑا رہے، جسے نیکی کی جستجو ہی نہ ہو، جو اﷲ کی جانب متوجہ ہی نہ ہو، جسے اﷲ کی رحمتوں کے بحر بے کراں کا احساس ہی نہ ہو، اس نے اﷲ کی عطا کردہ اس عظیم نعمت کو ضایع کردیا۔

شب قدر کے بارے میں یہ تو اشارہ ملتا ہے کہ یہ رات رمضان المبارک میں ہے لیکن اس کا تعین مخفی رکھا گیا تاکہ لوگ عبادت میں دل چسپی برقرار رکھیں۔ اسی طرح اسم اعظم کو مخفی رکھا گیا تاکہ انسان اﷲ کے تمام ناموں کو ورد زباں بنائے رکھیں، اور ان کے فیوض سے مستفید ہوتے رہیں۔

اسی طرح ساعات جمعہ میں سے بھی ایک ساعت کو قبولیت دعا و استجابت کا وقت قرار دیا گیا اور اس کو مخفی رکھا تاکہ جمعہ کی شب و روز میں کسی بھی وقت دعا و مناجات سے غفلت نہ برتی جائے۔ شب قدر کو اﷲ نے مخفی رکھنے کا مقصد واضح ہے کہ اہل ایمان اس شب کو تلاش کریں اور اس جستجو میں مصروف رہ کر زیادہ سے نیکیاں حاصل کرے، زیادہ گڑگڑائیں زیادہ دعا و مناجات کریں، اﷲ کی جانب زیادہ رجو ع کریں۔

اﷲ کے رسول ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ اگر اس شب کو پالیں تو خدا سے کیا مانگیں؟ نبی کریمؐ نے فرمایا: عافیت۔ علامہ مجلسیؒ فرماتے ہیں کہ شبِ قدر میں بہترین عمل طلب مغفرت اور اپنے دنیا و آخرت کے مطالب کے لیے دعا کرنا ہے۔ اپنے والدین عزیزوں اور ایمانی بھائیوں کے لیے دعا کرنا ہے اور محمدؐ و آل محمدؐ پر درود بھیجنا ہے۔

روایت ہے کہ جو اس شب میں بیدار رہے اس کے گناہ بخش دیے جائیں گے چاہے وہ آسمان کے ستاروں اور پہاڑوں و دریاؤں کے عدد کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔

آج امت مسلمہ پر عجب کڑا وقت آن پڑا ہے، اجتماعی طور پر بھی مسلمان استعماری قوتوں کا نشانہ ہیں، دہشت گردی اور افتراق کے فتنوں تلے کچلے جارہے ہیں تو شیطانی قوتوں کی ثقافتی یلغار کا بھی انہیں سامنا ہے، بے راہ روی اور مغربیت در و دیوار پھلانگ کر گھروں میں داخل ہو چکی ہے۔ لہذا شب قدر کی قبولیت دعا کی ساعتوں میں ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ خدا سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے، دین اسلام پر کاربند رہنے توفیق مانگے۔

ہر مسلمان اپنا دامن منعم حقیقی کے سامنے پھیلائے تو عالم اسلام کی کشتی گرداب سے نکل کر پھر سوئے حرم گام زن ہو سکتی ہے۔ خداوند عالم ہر کلمہ گو مسلمان کو اس شب کو پالینے اور اس فیوض برکات اور ثمرات سے بہرہ مند ہونے کی توفیق مراحمت فرمائے۔ آمین بہ حق طہٰ و یٰس

The post شبِ نزول ملائکہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/e8xPYRO

شب قدر خزینۂ رحمت الٰہی

رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں، آخری عشرے کی طاق راتوں میں، وہ سعادتوں سے بھری گھڑی جس کا انتظار ہر مسلمان کی آنکھ میں سجا ہے، جیسے حاصل کرنا ہر روزہ دار کی خواہش و چاہ ہے، وہ رات جو ہر اس دل کا ارمان ہے جو صاحب ایمان ہے، قدرت کا وہ انعام جو پل پل ہمیں نوید دے رہا ہے، باب رحمت کھلا ہے رب مہربان ہے۔

ہمیں شب قدر دی گئی۔ جس طرح رمضان کو دوسرے مہینوں کے مقابلے میں فضیلت حاصل ہے اسی طرح اس کا آخری عشرہ زیادہ افضل ہے اور اس کی عظمت و برتری اس لیے ہے کہ اس میں لیلۃ القدر نہایت ہی قدر و منزلت و خیر و برکت کی حامل رات ہے۔ یہی وہ رات ہے جس میں انسانی زندگی کی راہ نمائی کے لیے خدا کا آخری دستور اور انسانی فلاح کا منشور قرآن مجید لوح محفوظ سے آسمان دنیا کی طرف یک بارگی نازل ہوا۔

اس رات کی فضیلت میں یہی بات کم نہ تھی کہ اس کی فضیلت بیان کرنے کے لیے قرآن پاک میں ایک پوری سورۃ القدر کے نام سے نازل ہوئی جس میں رب العزت نے خود اس کی بزرگی، عظمت و بڑائی کھول کر بیان کی، جس کا مفہوم یہ ہے کہ تم کیا جانو شب قدر کیا ہے؟ شب قدر ہزار مہینوں سے افضل ہے۔ اس میں جبرائیلؑ و فرشتے اترتے ہیں رب کے حکم سے ہر کام کے لیے، یہ رات سلامتی ہے طلوع فجر تک۔

یہ عظیم المرتبت رات ہمیں یونہی نہیں نصیب ہوئی، رب کریم کی یہ خاص عنایت، اس عظیم رات کا حصول نبی کریم کی امت پر شفقت و غم خواری ہے کہ میری امت کے لوگ اتنی کم عمر میں کس طرح سابقہ امتوں کی عبادت میں برابری کرسکتے ہیں، پس اﷲ تعالیٰ نے آپ کی غم خواری دیکھتے ہوئے آپؐ کو شب قدر عطا کی۔ یہ عظیم رات ہمیں سرکار دو عالمؐ کی غلامی کے صدقے نصیب ہوئی۔ یہ رات امت کے لیے بہت بڑا انعام ہے۔ حضور اکرمؐ نے فرمایا کہ شب قدر اﷲ تعالیٰ نے صرف میری امت کو عطا فرمائی پہلی امتوں کو نصیب نہ ہوئی۔

سورہ القدر کی نورانی آیات غور سے پڑھیں تو اس کی پہلی آیت میں ارشاد ربانی کہ تم کیا جانو شب قدر کیا ہے! یعنی فیض و برکت والی یہ رات معمولی نہیں کہ اسے سو کر گزار دیا جائے، یہ اﷲ کی حکمتوں کا وہ راز جس کو وہی جانتا ہے اور جسے انسان کی ناقص عقل سمجھنے سے قاصر ہے۔ ایک رات ہزار مہینوں کے برابر، وقت کا اس قدر وسیع پیمانہ، اس ایک رات میں سمویا گیا ہے کہ ایک لمحہ کی غفلت ہمیں بخشش کی منزل سے صدیوں دور کرسکتی ہے۔ خدا کے قُرب کے جو مواقع اس رات میں ملتے ہیں وہ ہزار راتوں میں بھی حاصل نہیں ہوسکتے۔

اس رات فرشتے اس کثرت سے زمین پر اترتے ہیں کہ زمین تنگ پڑجاتی ہے اس میں فرشتے اور روح الامین یعنی جبرائیل علیہ السلام امور کو دنیا میں نافذ کرنے کے لیے زمین پر اترتے ہیں، قرآن نے اس رات کو فیصلوں کی رات کہا ہے۔ اس رات میں حکمت و امور کی تقسیم ہوتی ہے، خاص اﷲ کے حکم سے۔

حدیث رسول ﷺ کا مفہوم ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے بندوں کی ایک سال کی تقدیر اور فیصلے کا قلم دان فرشتوں کے سپرد کردیتے ہیں۔ شب قدر میں حضرت جبرائیلؑ فرشتوں کے جھرمٹ میں، زمین پر اترتے ہیں اور جس شخص کو ذکر الٰہی میں مشغول کھڑا یا بیٹھا دیکھتے ہیں اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ ’’یہ رات ہزار مہینوں سے افضل ہے۔‘‘

ہزار مہینوں میں 84 سال اور چار ماہ بنتے ہیں اور جس نے یہ ایک رات عبادت میں گزار دی، اس نے اتنے سالوں کا ثواب حاصل کرلیا۔ فرمان رسول کریمؐ: ’’جس نے شب قدر میں ایمان کے ساتھ قیام کیا اس کے گزشتہ سابقہ گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔‘‘ جو اس رات فیض پاگیا سمجھ لیں وہ دین و دنیا سنوار گیا۔

قرآن نے اس مبارک رات کی نوید دی اور حضور ﷺ نے یوں اس کی تائید کی۔ حضور اکرمؐ نے فرمایا: ’’جو شخص اس رات سے محروم رہ گیا گویا سارے خیر سے محروم رہ گیا اور اس رات کی بھلائی و خیر سے وہی شخص محروم ہوسکتا ہے جو حقیقتاً محروم ہو۔‘‘ (ابن ماجہ)

جب رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتا تو رسول اﷲ ﷺ کمر کس لیتے اور شب بیداری فرماتے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگاتے۔ (متفق علیہ) یہ عظیم المرتبت رات امت مسلمہ کے لیے رحمٰن رب کریم کا بہت بڑا انعام و تحفہ ہے اس لیے کسی بھی شخص کو اس کی تلاش سے بیگانہ نہیں ہونا چاہیے۔ حضور ﷺ نے فرمایا: ’’شب قدر کو آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔‘‘

شاید اس لیے بھی تعین نہ فرمایا تاکہ اس کی تلاش میں متعدد راتیں عبادت میں گزاری جائیں، حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ میں نے حضور ﷺ سے پوچھا کہ اگر شب قدر نصیب ہو تو کیا دعا پڑھوں تو آپ نے یہ دعا فرمائی: ’’اے اﷲ! تُو بے شک معاف کرنے والا ہے اور معاف کرنے والے کو پسند کرتا ہے پس مجھے معاف فرمادے۔‘‘ (احمد ابن ماجہ، ترمذی) اور یہی آخری عشرے کی دعا ہے۔ ہر مسلمان کو اس عظیم المرتبت رات سے حسب توفیق فیض یاب ہونے کی کوشش کرنی چاہیے۔

آپ بھی ان طاق راتوں میں تھوڑا سا اہتمام کرکے شب بیداری کریں، جیسے حضور ﷺ کرتے تھے۔ یہ رات تو ایسی رات ہے کہ اس رات کی تمام گھڑیاں ہمیں بار بار جگا کر کہتی ہیں میں ہر لمحہ اس کی قربت کی جستجو میں گزرنا چاہیے کیوں کہ ہماری ساری امیدیں اس کی رحمت و رضا سے وابستہ ہیں اس لیے طاق راتوں میں بیشتر حصہ اﷲ کے حضور قیام و صلوٰۃ ، تلاوت و ذکر دعا و استغفار میں گزاریں تو کسی بھی شخص کا شب قدر کی برکات سے محروم رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

زندگی کے اس برق رفتار سفر میں اﷲ نے ماہ رمضان کا پڑائو یونہی نہیں عطا کیا اور اس میں ’’شب قدر‘‘ رحمتوں کا باب اس لیے کھولا تاکہ ہم دنیا کے شر سے محفوظ ہوکر اس میں پناہ لیں۔ اپنی بخشش کا سامان اور اپنی آخرت کا اہتمام کریں۔ اﷲ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرکے قلب و روح کو بالیدگی عطاء کریں اور تقویٰ کی ناقابل تسخیر قوت حاصل کریں، کیا بعید آپ کی رمضان میں کی ہوئی ریاضتوں کے عوض آپ کی دعائیں شرف قبولیت پاجائیں اور ہمیں آگ سے خلاصی کا پروانہ یعنی توشہ آخرت مل جائے۔

دعا ہے پروردگار ہم سب کو شب قدر کی برکات سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

The post شب قدر خزینۂ رحمت الٰہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/n4tf5pY

پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کوآرڈینیشن گرفتار

 لاہور: پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کورآڈینیشن عنایت اللہ لک کوگرفتارکرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک کو پولیس نےگرفتارکر لیا۔عنایت اللہ لک لاہورہائی کورٹ میں پیشی کے لئے جارہے تھے۔

عنایت اللہ لک کو گورنرہاؤس کے باہرسے حراست میں لے کر گڑھی شاہو تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ عنایت اللہ لک کوکس مقدمے میں گرفتارکیا گیا ہے۔عنایت اللہ لک پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عبوری ضمانت پرہیں۔

The post پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کوآرڈینیشن گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yDAk8bM

نوازشریف عمران خان کو سیاست سے بھی باہر پھینک دے گا، مریم نواز

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ابھی نواز شریف نے تمھیں وزیراعظم ہاؤس سے باہر پھینکا اب تمہیں سیاست سے بھی بے دخل کردے گا۔ 

کھوکھر پیلس میں کارکنوں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عزت بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے ذلت بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے، تہتر سال میں پہلا وزیر اعظم تھا جس کو ووٹ اور عوام نے باہر پھینکا دیا۔

انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے یاد ہے جب ان کی چادر چاردیواری کو پامال کیا گیا تھا، آپ سب کے جذبے اور ہمت، استحکام ، کھوکھر پیلس کی وفاداری کو سلام پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں نے نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑا اسی کا نتیجہ ہے کہ عمران خان سے جان چھٹ گئی ہے، ابھی نواز شریف نے تمھیں وزیراعظم ہاؤس سے باہر پھینکا ابھی تمھاری سیاست بھی ختم کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بول بول کر ناک میں دم کردیا ہے اور ہمیں کہتا رہا کہ گھبرانا نہیں ہے اور خود جب سے اقتدار گیا ہے دھاڑے مار مار کر روتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہتا تھا 50 لاکھ گھر دوں گا ایک ہی گھر مکمل ہوا وہ زمان پارک کا گھر تھا، جب آخری گیند کا وقت آیا تھا میدان چھوڑ کر بھاگ گیا، بڑا معصوم ہوکر کہتا ہے میرے لیے 12 بجے عدالتیں کیوں کھلی تم نے خودکش حملہ کیا تھا۔

مریم نواز نے کہا صدر، گورنر پنجاب، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کے ملازم بن گئے تھے، حمزہ شہباز حلف اٹھا کر رہے گا۔

The post نوازشریف عمران خان کو سیاست سے بھی باہر پھینک دے گا، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WHPmUoT

کراچی والوں کے لئے بجلی4 روپے83 پیسے فی یونٹ مہنگی

کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 83 پیسے اضافہ کردیا گیا۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ میں اضافے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 83 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

کراچی کے صارفین کو جون کے بلوں میں اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھنے سے کراچی کے بجلی صارفین پر7 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا اتھارٹی اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

کے الیکٹرک حکام کے مطابق ایل این جی کی قلت سے فرنس آئل والے پلانٹس چلائے گئے۔ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے 4ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 14 کروڑ روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑا اور گیس کی کمی کے باعث ایک ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔

The post کراچی والوں کے لئے بجلی4 روپے83 پیسے فی یونٹ مہنگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/V07OSjK

گورنرکل تک خودیا نمائندے کے ذریعے نئے وزیراعلی پنجاب سے حلف لیں، لاہورہائیکورٹ کاحکم

لاہورہائیکورٹ نے گورنرپنجاب کوکل رات 12 بجے تک نومنتخب وزیراعلی پنجاب سے خود یا نمائندے کے ذریعے حلف لینے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برادری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گورنر پنجاب کوکل رات 12بجے تک نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب کل تک خود یا اپنے کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیراعلی سے حلف لیں۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 25روز سے پنجاب کا صوبہ بغیروزیراعلی کے چل رہا ہے۔ آئین پاکستان کے تحت صدرپاکستان اورگورنرپنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں۔عدالت نے کہا کہ گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔ عدالت کا حکم فوری طورپرگورنرپنجاب کوبھیجا جائے۔

The post گورنرکل تک خودیا نمائندے کے ذریعے نئے وزیراعلی پنجاب سے حلف لیں، لاہورہائیکورٹ کاحکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KB4bRAz

Tuesday, 26 April 2022

سٹیزن پورٹل اور پنجاب پورٹل شکایات پر عملدرآمد رک گیا

 راولپنڈی: آن لائن شکایات کیلیے قائم کیے گئے ’’پاکستان سٹیزن پورٹل‘‘ اور ’’پنجاب پورٹل‘‘ بھی نئی حکومت آنے کے بعد افادیت کھونے لگے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں آن لائن شکایات کیلیے قائم کیے گئے ’’پاکستان سٹیزن پورٹل‘‘ اور ’’پنجاب پورٹل‘‘ بھی نئی حکومت آنے کے بعد افادیت کھونے لگے۔ دونوں پورٹلز پر درج ہونے والی نئی شکایات پر ایکشن غیراعلانیہ طور پر روک دیا گیا، شہریوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی سطحوں پر شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کیلیے پورٹل قائم کیے تھے جس میں شہری گھر بیٹھے کسی بھی محکمے کے خلاف شکایت درج کرا سکتے تھے، سٹیزن پورٹل اورپنجاب پورٹل پردرج ہونے والی شکایات خود وزیر اعظم اوروزیراعلی بھی دیکھ سکتے تھے۔

پنجاب حکومت ذرائع نے ایکسپریس کوبتایاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کے بعد نئی آنے والی حکومت نے آن لائن سٹیزن پورٹل پرکوئی دلچسپی ظاہرنہیں کی، اب تک اس پر 40 لاکھ شکایات موصول ہو چکی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ حکومت نے اس سٹیزن پورٹل کو پھر سے فعال رکھنے کا اعلان کر دیا تو اس پر دوبارہ کام شروع ہو جائے گا، شہریوں نے نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹیزن پورٹل اور پنجاب پورٹل پر کام کو جاری رکھا جائے۔

The post سٹیزن پورٹل اور پنجاب پورٹل شکایات پر عملدرآمد رک گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6ZyulJO

عمران خان نے عدم اعتماد سے بچنے کے لیے زرداری کی منتیں کیں، مریم نواز

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان آخری وقت تک تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے آصف زرداری اور اسٹیبشلمنٹ کی منتیں کررہے تھے۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سیاست کا سب سے بڑا نوسر باز جھوٹا، ڈیلر دنیا کے سب سے بڑے سازشی کا نام عمران خان ہے اس کا نیا نام توشہ خان ہے، جو کہتا تھا نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی اب رو رہا کہ لندن میں بیٹھ کر میری حکومت ختم کردی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ جب نواز شریف وزیراعظم تھے یہ ان کے خلاف سازشیں کرتا تھا انہوں نے کہا تھا کرکٹ کھیلو سیاست تمہارے بس کی بات نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تم کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم آج اسی کا شہباز وزیراعظم ہے اور حمزہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ تم نے نواز شریف سے کیا مقابلہ کرنا ہے تمہاری شہباز شریف سے ٹانگیں کانپتی ہیں، توشہ خان اور شہباز شریف کا کوئی موازنہ نہیں، وہ صبح سے اٹھ کر ملک کے لیے محنت کرتے ہیں اور تم صرف ڈرامے بازی کرتے تھے، عمران خان نے اقتدار کے خاتمے کے ڈر سے ہزارہ برادری کے زخموں پر مرہم تک نہیں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میٹرو کو بند رکھا جسے شہباز شریف نے چار دن میں چلادیا، میری بات یاد رکھنا اس سے بڑی کسی حکومت کی ناکامی نہیں ہو سکتی کے س کے نامہ اعمال میں ایک منصوبہ بھی نہ ہو۔

مریم نواز نے عمران خان کو چیلنج کیا کہ وہ صرف ایک منٹ اپنی کارکردگی دیکھانے میں میرا چیلنج ہے لیکن یہ ایک لفظ نہیں بول سکتا، یہ آج جل انتخابات کا راگ کیوں الاپ رہا ہے یہ ڈرامہ پورا پاکستان جانتا ہے، عمران خان آخری دن تک اقتدار سے اس لیے چمٹا رہا کہ میرے بعد ن لیگ اقتدار میں آ گئی تو کرپشن کے کارنامے، نااہلی اور نالائقی عوام کے سامنے آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج بہت سارے حساب برابر کرنے ہیں، عوام کی جعلی حکومت سے جان چھوٹ چکی ہے، 2018 کا مینڈیٹ چوری کرنے والے کو گھر بھیج دیا ہے، عمران نیازی سے قوم کی جان چھوٹ چکی ہے،  پنجاب کے عوام نے اپنا مینڈیٹ واپس لے لیا ہے۔

ن لیگ کی مرکزی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان عدم اعتماد سے بچنے کے لیے آخری منٹ تک منتیں کرتا رہا، کبھی اسٹیبلشمنٹ کے پاؤں پکڑے، کبھی زرداری کی منت کرتا رہا، عمران خان صاحب رونا دھونا بند کرو، اب عوام کی طاقت ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے۔

The post عمران خان نے عدم اعتماد سے بچنے کے لیے زرداری کی منتیں کیں، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ny7QehN

کراچی دھماکا، وزیراعظم کی چین کو تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جامعہ کراچی میں وین دھماکے میں چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اراکین کے ہمراہ اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور چینی ناظم الامور سے ملاقات کر کے چینی صدر کے نام تعزیتی پیغام تحریر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے ‘آئرن برادرز’ پر وحشیانہ حملے پر پوری پاکستانی قوم صدمے اور غم کی حالت میں ہے، پورا پاکستان چین کی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، چین کو تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ واقعے کی تیزی سے تحقیقات کریں گے اور مجرموں کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنائیں گے۔

شہباز شریف نے جامعہ کراچی دھماکے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو کل کراچی پہنچنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ پاکستان میں چینی باشندوں اور اداروں کی سکیورٹی بڑھانے اور فول پروف بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

The post کراچی دھماکا، وزیراعظم کی چین کو تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QDdryXq

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یوآئی کے رہنما مفتی بشیر جاں بحق

 پشاور: باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء و سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی مفتی بشیر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کی ایجنسی باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے تنی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں جے یو آئی ف کے رہنما جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مفتی بشیر شدید زخمی ہوئے،جنہیں علاج کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے یہ چوتھے رہنما ہیں جنہیں ٹارگٹ کلنگ میں قتل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مفتی سلطان محمد، قاری الیاس اور مفتی شفیع اللہ کو بھی ٹارگٹ حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

The post باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یوآئی کے رہنما مفتی بشیر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/K1HD4dU

قومی پیداوار میں نمو 4.3 فیصد رہنے کاامکان ہے، عالمی بینک

 اسلام آباد: عالمی بینک نے کہاہے کہ سخت زری اقدامات اورمضبوط افراط زرکی وجہ سے رواں مالی سال میں2021-22 مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی) میں نمو4.3فیصدجبکہ آئندہ مالی سال 2022-23میں 4فیصد اورمالی سال 2023-24میں 4.2 فیصدتک رہنے کاامکان ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عمل کوآگے بڑھانے پرزوردیاگیاہے،ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے نتیجہ میں نہ صرف محصولات میں اضافہ ہوگابلکہ برآمدی مسابقت بھی بڑھے گی۔

محصولات اور برآمدی مسابقت میں اضافہ سے کلی معیشت کے طویل المعیاد استحکام اوراقتصادی ترقی کوفروغ دیا جاسکتاہے، رپورٹ میں بڑی صنعتوں اورزرعی پیداوار میں اضافہ کا ذکر بھی کیاگیاہے۔

بتایا گیاہے کہ دسمبرسے یوریا کی کھپت کم ہوگئی ہے،جس سے گندم کی پیداوارپرمنفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اسی طرح کاٹن کی پیداوارکا10.5  ملین گانٹھوں کاہدف کوپوراکرنا بھی مشکل ہوگا۔گزشتہ سال جولائی سے لیکراب تک معاشی سرگرمیاں سرعت رفتارہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہواہے جبکہ حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں اضافہ ہواہے جس سے بیرونی پائیداریت کیلئے خدشات اورپاکستانی کرنسی پردباؤمیں اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق افراط زرمیں 10.7 فیصدکی شرح سے اوسط اضافہ کاتخمینہ ہے۔ ترقیاتی اخراجات اوربجلی وگیس پرسبسڈیزکی وجہ سے جاری مالی سال میں جی ڈی پی کے تناسب سے مالیاتی خسارہ 6.3 فیصد تک رہنے کاامکان ہے تاہم محصولات میں اضافہ اورجنرل سیلزٹیکس کوہم آہنگ کرانے سے اس میں بتدریج کمی آسکتی ہے۔

The post قومی پیداوار میں نمو 4.3 فیصد رہنے کاامکان ہے، عالمی بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LkhWdKM

ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے سی پیک فعال نہ ہوسکا

 اسلام آباد: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کو آپریشنل نہ کرسکا۔

پاکستان جس کی نظریں 10ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری اور 4 خصوصی زونز میں 420000 نئی ملازمتوں کی فراہمی پر تھیں وہ کارگو کی بلاتعطل ہینڈلنگ کیلیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کو آپریشنل نہ کرسکا، کیوں کہ سابق حکومت نے ڈائریکٹوریٹ کے لیے 400 افراد پر مشتمل عملہ مہیا نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں قریباً چار سال قبل   ڈائریکٹوڑیت کے قیام کی  منظوری دی گئی تھی مگر اندرونی اختلافات اور بیوروکریسی کی روایتی نااہلیوں کی وجہ سے  حکومت ڈائریکٹوریٹ کو فعال کرنے کے لیے مطلوبہ افرادی قوت فراہم نہ کرسکی۔

سرکاری ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت  نئے ڈپارٹمنٹ کے لیے سربراہ سمیت 404  پوزیشنیں تخلیق نہ کرسکی۔ ڈائریکٹوریٹ کے لیے  یہ پوزیشنیں قائم کرنے کے لیے فائل ورک چار برس قبل شروع ہوگیا تھا جب ایف بی آر نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 719 اسامیاں مختصر کرنے کی درخواست کی تھی۔

تاہم ایک سال کی تاخیر کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پروجیکٹ کے لیے 404 اسامیاں منظور کیں۔ مگر یہ اسامیاں کبھی تخلیق نہ کی جاسکیں کیوں کہ ذرائع کے مطابق یہ فائل چیئرمین ایف بی  آر کی میز پر پڑی رہ گئی اور انھوں نے اسے مزید کارروائی کے لیے وزارت خزانہ کو ارسال نہیں کیا۔

ڈائریکٹوریٹ کو فعال کرنے میں تاخیر بیوروکریسی کے باہمی اختلافات کو ظاہر کرتی ہے۔ بیوروکریسی کے یہ اختلافات ملکی ترقی کی راہ میں حائل ہیں۔

The post ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے سی پیک فعال نہ ہوسکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DZJbOrR

Monday, 25 April 2022

اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی نشست این اے 240 پر ضمنی انتخاب 16جون کو ہوگا

 کراچی:  ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

رکن اسمبلی اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر انتخابی معرکہ 16 جون 2022 کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیکفیشن کے مطابق این اے 240 کورنگی 2 پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 7 مئی سے 10 مئی تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

11 مئی کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی، 14 مئی کو امیدواوں کی اسکرونٹی کا آخری روز ہوگا، 17 مئی کو نااہل امیداروں کی اپیلیں سنی جائیں گی اور ان اپیلوں پر 21 مئی کو الیکشن ٹربیونل فیصلہ کرے گا، الیکشن کمیشن 23 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گا۔

The post اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی نشست این اے 240 پر ضمنی انتخاب 16جون کو ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yPzanko

کسی نے اغوا نہیں کیا اپنی مرضی سے شادی کی،دعا زہرہ کا ویڈیوبیان

 لاہور: کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا۔ دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا۔ویڈیو پیغام میں دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا اپنی مرضی سے شادی کی ہے کسی نے زور زبردستی نہیں کی۔ میرے گھر والوں نے میری عمر غلط بتائی ہے میں 14 سال کی نہیں بالغ ہوں اورمیری عمر 18 سال ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی سے لاپتہ دعا زہرہ مل گئی، لاہور میں شادی کرلی

دعا زہرہ نے مزید کہا کہ میرے گھر والے مجھے مارتے پیٹتے تھے اورمیری شادی زبردستی کسی اورسے کروانا چاہتے تھے۔ اپنی مرضی سے گھر سے آئی ہوں اورکوئی قیمتی سامان ساتھ نہیں لائی۔اپنے گھر میں شوہرکے ساتھ بہت خوش ہوں خدارا مجھے تنگ نہ کیا جائے۔دعا زہرہ اپنے شوہر کےحق میں بیان حلفی بھی دے چکی ہیں اوربیان حلفی میں 17 اپریل کو ظہیراحمد سے نکاح کی تصدیق بھی کی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیر اوردعا زہرہ کی دوستی پب جی گیم سے ہوئی۔ دعا نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنے والد خلاف ہراساں کرنے کی درخواست دائرکی ہے۔ دعا زہرہ نے اپنے شوہرکے ساتھ پولیس کو ویڈیو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔

The post کسی نے اغوا نہیں کیا اپنی مرضی سے شادی کی،دعا زہرہ کا ویڈیوبیان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PUbhTs2

احسن اقبال کا کیوبا سے متعلق ’متنازع‘ بیان پر کیوبا کے سفیر کا ردعمل

 اسلام آباد: پاکستان میں کیوبا کے سفیر زین کارو نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کے کیوبا سے متعلق بیان کو ’”تضحیک آمیز‘ قرار دے دیا۔ 

اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بننا چاہتا ہے جس کے لیے اسے مضبوط معیشت اور عالمی معیشت کے ساتھ پوزیشننگ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان کیوبا یا شمالی کوریا میں تبدیل ہو۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کو ملائیشیا، ترکی، چین اور جنوبی کوریا کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

کیوبا کے سفیر نے ٹوئٹر پر کہا کہ لاہور میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کا کیوبا سے متعلق ’توہین آمیز‘ بیان پاکستان کی نمائندگی نہیں کرتا، کیوبا کے لیے پاکستانیوں کی محبت اور احترام مثالی ہے۔

کیوبا کے سفیر کے ٹوئٹ کے جواب میں وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ان کے ریمارکس ’صرف خارجہ پالیسی کے تناظر میں‘ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کیوبا کے لوگوں کے لیے گہرا احترام اور کیوبا کے ساتھ ہمارے گہرے مراسم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس بات کو نہیں بھول سکتا کہ 2005 کے زلزلے کے بعد پاکستان میں کیوبا کے ڈاکٹروں نے کس طرح بہادری کا مظاہرہ کیا۔

The post احسن اقبال کا کیوبا سے متعلق ’متنازع‘ بیان پر کیوبا کے سفیر کا ردعمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vJEohr

سندھ میں 2 ماہ کیلئے اہم شاہراہوں اور ائیرپورٹس کے اطراف احتجاج پر پابندی

 کراچی: حکومت سندھ نے دو ماہ کے لئے اہم شاہراہوں، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز، جامعات اور اسپتالوں کے اطراف جانے والے راستوں پر احتجاج کرنے پر پابندی لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 (6) کے تحت اہم شاہراہوں سمیت ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور اسپتالوں کے اطراف جانے والے راستوں پر احتجاج کرنے پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے، انڈس ہائی وے، ناردرن بائی پاس، شارع فیصل، شارع پاکستان، کورنگی انڈسٹریل ایریا، پورٹ قاسم، لیاری ایکسپریس وے، ریلوے اسٹیشنز، جامعات اور اسپتالوں کے اطراف اہم شاہراہوں پر احتجاج پر پابندی ہوگی۔

The post سندھ میں 2 ماہ کیلئے اہم شاہراہوں اور ائیرپورٹس کے اطراف احتجاج پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VO1sbWT

Sunday, 24 April 2022

احد چیمہ نوکری سے دلبرداشتہ، وزیر اعظم آفس میں کام سے انکار

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے’’دی میٹرو مین‘‘کے نام سے مشہور احد چیمہ کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کر لیا ہے تاہم احد چیمہ نے وزیراعظم آفس میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق احد چیمہ دلبرداشتہ ہو کر قبل ازوقت رٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم احد چیمہ کو وزیراعظم آفس میں تعینات کرکے لاہور میٹرو، اورنج لائن ٹرین اورقائداعظم پاور پلانٹ میں ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تاہم احد چیمہ اب سول سروس میں کام کرنے کو تیار نہیں۔

احد چیمہ کو نیب نے 3 سال تک سلاخوں کے پیچھے رکھا، فیملی کو بھی ہراساں کیا، پہلے دن سے انھیں شہبازشریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش ہوتی رہی ہیں اور نہ بننے پر بے رحمانہ احتساب کا نشانہ بنایا گیا۔ بالآخرعمران خان حکومت نے طویل انکوائری کے بعد انہیں بری کر دیا تھا۔

احد چیمہ سول سروس کا اثاثہ ہیں لیکن اب دلبرداشتہ ہو کرانہوں نے سول سروس سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس لیے انہوں نے وزیراعظم آفس میں تعیناتی کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

The post احد چیمہ نوکری سے دلبرداشتہ، وزیر اعظم آفس میں کام سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Z3dTE0H

وفاقی وزیر شازیہ مری کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بلاک کیے جانے والوں کی درخواستوں پر نظر ثانی کا اعلان

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے سابق حکومت کے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے جانے والے ساڑھے 8 لاکھ شہریوں کو دوبارہ پروگرام میں شامل اور امداد بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے بے نظیر انکم سپورٹ سے نکالے جانے والے افراد کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے مختلف وجوہات کی بنیاد جن میں غیرملکی سفر، ہنگامی بنیادوں پر شناختی کارڈ، پاسپورٹ بنوانے، ٹیلی فون کا بل مقررہ حد سے زیادہ آنے یا پھر گاڑی رجسٹرڈ ہونے پر ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد لوگوں کے بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ بلاک کر کے انہیں پروگرام سے نکال دیا تھا۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے کہا کہ ’ہم (حکومت) نے یہ طے کیا ہے کہ ایسے تمام کیسز کو دوبارہ کھولیں گے اور آپ سے معلومات لے کر اُس کی تصدیق کر کے کوشش کریں گے کہ نظر ثانی کے بعد ضرورت مندوں کو دوبارہ پروگرام میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’کارڈ بلاک یا پروگرام سے نکالے جانے کے علاوہ وہ بھی شہری جو حالیہ سروے کے بعد پروگرام میں شامل نہیں ہوئے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8171 پر سینڈ کریں، جس کے بعد اُن کی موصول ہونے والی درخواست پر نظر ثانی کر کے انہیں پروگرام مین شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

شازیہ عطا مری نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ’نئی حکومت آنے کے بعد آپ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا‘۔

The post وفاقی وزیر شازیہ مری کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بلاک کیے جانے والوں کی درخواستوں پر نظر ثانی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4qEbwiy

عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے جانے والے معاہدے پورے کریں گے، وزیر خزانہ

 واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے جانے والے معاہدے نبھائیں گے کیونکہ یہ معاہدے حکومت پاکستان نے کیے تھے۔

دورہ امریکہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانگی سے قبل سفارتخانے میں ڈاکٹر عائشہ غوث کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط اور پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، رواں سال ٹیکس ریٹ بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیر پاکستانیوں کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کی ضرورت نہیں، پاکستان میں 70 فیصد لوگ اپنی ذاتی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، اس رعایت ختم کر کے رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈالی جاسکتی ہے تاکہ غربت ختم کی جاسکے، غربت میں کمی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھائی جاسکتی ہے، ہم اگر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر پر سبسڈی دیں گے تو تنقید کی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات پر رعایت ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت کی پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہیں رکھ سکتے تاہم ضرورت مند افراد کو سبسڈی فراہم کرنے کی کئی تجاویز زیر غور ہیں، مخصوص پٹرول پمپس یا موٹر سائیکل سواروں کو مخصوص مقدار میں سستا پٹرول فراہم کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کا پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلیا

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق اسٹیٹ بینک کو مکمل خود مختاری دی جاچکی ہے، عمران خان کی حکومت نے جو معاہدے کیے وہ ہم نبھانے کے پابند ہیں کیونکہ یہ معاہدے عمران خان کے نہیں بلکہ حکومت پاکستان نے کیے تھے۔ انہوں نے آئی ایم ایف سے ہونے والی ملاقات اور بات چیت کو مثبت قرار دیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے پروگرام کو آگے بڑھانےکی درخواست کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کارخانوں کی تعداد بڑھانے پر کام شروع کریں گے تاکہ لنگر خانے کم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ منگل سے آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکنیکل راؤنڈ شروع ہوگا، چند روز میں اسٹاف میٹنگ کے بعد گرانٹس ریلیز ہوجائیں گی، چین بھی امداد میچ کرے گا، جہاں سے انرجی ریفارمز کے لئے 600 ملین ڈالر کی امداد ملے گی، زراعت کے شعبے میں بھی امداد کا کہا گیا ہے، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف بات چیت مثبت رہی، آئندہ بجٹ عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں جلد اضافہ ہوگا۔

The post عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے جانے والے معاہدے پورے کریں گے، وزیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/SxTBZl6

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قربان اور منحرف اراکین جلد نااہل ہوجائیں گے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قربان جبکہ 25 منحرف اراکین جلد نااہل ہوجائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے اندر کی کہانی معلوم ہے کہ یہ کابینہ کیسے تشکیل پائی اور ٹولہ کیسے جمع ہوگیا، ایم کیو ایم اور پی پی کیسے اکھٹے ہوگئے، وقت آنے پر ساری باتیں بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے امیدوار قربان ھونے والے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے ذریعے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین بھی جلد نااہل ہوجائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تاریخی جلسوں کے بعد ملتان میں بھی عید کے بعد جلسہ ہوگا جس میں عمران خان خطاب کریں گے، پی ٹی آئی کارکنان اور عوام جلسے کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے والا ٹولہ اب انتخابات سے بھاگ رہا ہے، الیکشن جب بھی ہوں عوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ اگلی بار پھر نیازی ہی ہوگا۔

The post مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قربان اور منحرف اراکین جلد نااہل ہوجائیں گے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6p1aS2z

پاکستان نے نریندرمودی کا دورہِ مقبوضہ کشمیرغیرقانونی قرار دے دیا

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی وزیرعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کوغیرقانونی اور ایک چال قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت 5 اگست 2019 کو ختم کرنے کے بعد سے بین الاقوامی برداری نے ایسی بہت سی مایوس کن کوششوں کو مشاہدہ کیا، نئی دہلی کی ریاستی سرپرستی میں مقبوضہ وادی میں دہشتگردی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مودی کے جلسہ گاہ کے نزدیک زوردار دھماکا

 

انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات نہیں بھارتی وزیراعظم بھاری حصار میں مقبوضہ کشمیر کے دورے پر تھے جبکہ مقبوضہ وادی کے لوگوں نے بھارتی پالیسیوں کو مسترد کرکے یوم سیاہ منایا۔

علاوہ ازیں دفتر خارجہ نے پاکستان دریائے چناب پر ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے سنگ بنیاد کی بھی مذمت کی اور کہا کہ منصوبے کی تعمیر متنازع ہے، بھارت نے اس حوالے سے اپنے معاہدے کی ذمہ داری کو پورا نہیں کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دونوں معاہدے کے افتتاح کو 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سمجھتا ہے، بی جے پی آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کو سیاسی اور معاشی طور پر بے دخل کرنے کے منشور پر عمل پیرا ہے۔

 

The post پاکستان نے نریندرمودی کا دورہِ مقبوضہ کشمیرغیرقانونی قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yiH5dKZ

حمزہ شہبازکی حلف برداری؛ وزیراعظم نے صدر کو ایک اور ایڈوائس ارسال کردی

 اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے صدر ڈاکٹرعارف علوی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برادری کے لیے ایک اور ایڈوائس ارسال کردی۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف برداری کے لیے ہائیکورٹ کا حکم واضح ہے جس کے بعد کسی مشاورت یا سوچ و بچار کی ضرورت نہیں ہے۔

مزیدپڑھیں: صدر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس حوالے سے ذرائع ایوان صدر نے بتایا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہونے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی نے خود وزیراعظم سے رابط کیا اور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم سے رائے مانگی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی پہلی ایڈوائس پر صدر نے پی ٹی آئی رہنما اور قانون دان بابر اعوان اور فواد چوہدری سے مشاورت کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے حلف لینے کی ایڈوائس میں چیئرمین سینٹ کا نام تجویز کیا گیا تھا اور ایوان صدر کو ہائیکورٹ کی ہدایات موصول ہوگئی تھیں جبکہ صدر کو اب جلد از جلد ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا ہے۔

 

The post حمزہ شہبازکی حلف برداری؛ وزیراعظم نے صدر کو ایک اور ایڈوائس ارسال کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Nnm0k5K

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...