Urdu news

Saturday, 23 April 2022

کراچی میں مشتعل افراد نے 4 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی

کراچی: قائدآباد کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب جھگڑے کے دوران مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور 4 موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔

کراچی کے علاقے قائدآباد کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب جھگڑے کے دوران مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور 4 موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی جس پر ہنگامہ آرائی کرنے والے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قائدآباد کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سحری سے قبل ہنگامہ آرائی کے دوران  چند افراد ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے اس دوران نامعلوم افراد نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور 4 موٹرسائیکلوں کو نذرآتش کر دیا۔

ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس اور رینجرز کو دیکھ کر ہنگامہ آرائی اور گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے والے گلیوں میں فرار ہوگئے۔ پولیس اور رینجرز نے اسپتال چورنگی اور اطراف کے علاقے میں ناکے لگا کر چیکنگ شروع کردی۔

پولیس کا کہنا ہے اطلاع ملی تھی کہ اسپتال چورنگی پر نائٹ کرکٹ میچ کھیلا جا رہا تھا کہ اس دوران کچھ لوگ وہاں سے گروپ کے صورت میں گزر رہے تھے جن کی بول لگنے پر کرکٹ کھیلنے والوں سے تلخ کلامی اور پھر ہاتھا پائی ہوئی تھی اسی دوران گاڑیوں پر پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ کی اطلاع موصول ہوئی۔

جب پولیس اور رینجرز وہاں پہنچی تو شرپسند عناصر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

The post کراچی میں مشتعل افراد نے 4 موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/co1IXYt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...