Urdu news

Thursday, 14 April 2022

پروجیکٹ ڈائریکٹر پر تشدد کا الزام، گورنر بلوچستان کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر

 کوئٹہ: بلوچستان میں قائم بہادر خان یونیورسٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے گورنر کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے الزام عائد کیا کہ مجھے گورنر ہاؤس میں وائس چانسلر کے ٹینڈر کے خلاف ٹینڈر کے عوض پیسے لینے کے لیے کاغذ پر دستخط کرنے کو کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دستخط کرنے سے انکار کیا تو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس پر میں نے وضاحت پیش کی کہ وی سی کی جانب سے رقم طلب کرنے کی بات میں صداقت نہیں ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے مقدمہ اندراج کی درخواست میں کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے لہذا مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

The post پروجیکٹ ڈائریکٹر پر تشدد کا الزام، گورنر بلوچستان کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Gof4UbM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...