Urdu news

Tuesday, 19 April 2022

چودہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں چودہ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈولفن فورس نے کمسن بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے درندے کو پکڑ لیا۔

ڈولفن اسکواڈ کو 15 پر کال موصول ہوئی تھی جس پر بچی سے زیادتی کی اطلاع دی گئی تھی۔

ڈولفن اسکواڈ نے کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے تھانہ جوہر ٹاؤن کے حوالے کردیا جب کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ ملزم متاثرہ لڑکی کا قریبی رشتے دار ہے جو متاثرہ بچی کو ورغلا کر سنسان جگہ پر لے گیا اور بچی کے ساتھ عصمت دری کی۔

ایس پی ڈولفن صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ 15 کی کال پر ریسپانس کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

The post چودہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LGK0A8F

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...