Urdu news

Friday, 29 April 2022

ہم سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لئے حرم کی حرمت تک بھول گئے،شاہد آفریدی

 کراچی: مسجد نبوی ﷺ میں وزیراعظم اوران کے وفد کے ارکان کیخلاف نعرے بازی پرسابق کرکٹر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی بھی ممانعت ہے مگر ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے۔ نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

سابق کرکٹر محمد یوسف نے بھی مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھ کر چیخ نکل گئی تھی۔ روضہ رسول ﷺپر آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تھے۔ یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ روضہ رسول ﷺ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر  پوری امت کی طرف سے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا ہوں۔

 

The post ہم سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لئے حرم کی حرمت تک بھول گئے،شاہد آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hyZ6X7q

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...