Urdu news

Tuesday, 26 April 2022

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یوآئی کے رہنما مفتی بشیر جاں بحق

 پشاور: باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء و سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی مفتی بشیر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کی ایجنسی باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے تنی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں جے یو آئی ف کے رہنما جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مفتی بشیر شدید زخمی ہوئے،جنہیں علاج کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے یہ چوتھے رہنما ہیں جنہیں ٹارگٹ کلنگ میں قتل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مفتی سلطان محمد، قاری الیاس اور مفتی شفیع اللہ کو بھی ٹارگٹ حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

The post باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یوآئی کے رہنما مفتی بشیر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/K1HD4dU

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...