Urdu news

Saturday, 23 April 2022

عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کے معاملے میں اہم پیشرفت

 اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے مقدمے کی سماعت براہ راست دکھانے (لائیو اسٹریمنگ) کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس کی کورٹ کی عدالتی کارروائی براہ راست دیکھانے سے متعلق اہم قدم اٹھاتے ہوئے، ججز، وکلا باڈیز اور کورٹ رپورٹرز پر مشتمل اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیٹی لائیو اسٹریمنگ سے متعلق رولز تجویز کرے گی ، کمیٹی عام شہریوں سے بھی تجاوز لے سکے گی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی میں پاکستان بار کونسل، اسلام آباد کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندے، صحافیوں کی ایسوسی ایشن اور کورٹ رپورٹرز بھی شامل ہیں۔

ترجمان ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ کمیٹی سائلین کے حقوق اور مفادات کو مدنظر رکھ کر لائیو اسٹریمنگ کے اصول تجویز کرے گی، عام لوگ لائیو سٹریمنگ سے متعلق اپنی تجاویز اور مشورے رجسٹرار عدالت کو بھجوا سکتے ہیں۔

The post عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کے معاملے میں اہم پیشرفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xKOQe09

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...