Urdu news

Thursday, 21 April 2022

’غلطی‘ ٹھیک ہوگئی اب ’غلطی‘ کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے،وزیرداخلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ ’غلطی‘ ٹھیک ہوگئی اب ’غلطی‘ کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔

ٹوئٹر پربیان میں وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کوسرکاری خرچ پرعلاج کرانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ  غلطی ٹھیک ہوگئی اب غلطی کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے۔خاص حالت میں خطاب کرنے والے کوعلاج کی ضرورت ہے کوئی انہیں اسپتال لے جائے سرکاری خرچ پرعلاج کرانے کوتیار ہیں۔ مجھ پرجو 20 کلو ڈالی تھی اس کو کچھ کوٹہ خود تو نہیں رکھ لیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معیشت تباہ کرکے میر جعفر نیازی نے پاکستان کے خلاف سازش کی تھی۔ حکومت بدلتے ہی امپورٹڈ وزیراورمشیر واپس ایکپسورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

The post ’غلطی‘ ٹھیک ہوگئی اب ’غلطی‘ کے ذہنی علاج کی ضرورت ہے،وزیرداخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/caECmFQ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...