Urdu news

Sunday, 17 April 2022

آزاد کشمیرکے 14ویں وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا

 مظفر آباد: آزاد کشمیر کی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 14 ویں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائےگا۔

آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔ آزاد کشمیرکے وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی کے مستعفی ہونے کے بعد عدالت کے حکم پرنئے قائد ایوان  کے انتخاب کے لئے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے سردار تنویر الیاس کو وزرات عظمیٰ کے لئے نامزد کر کیا ہے جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے بائیکاٹ کی صورت میں سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے۔

پی ٹی آئی 32 اراکین کے ساتھ ایوان میں سرفہرست ہے اوراسے مسلم کانفرنس کی بھی حمایت حاصل ہے۔وزیراعظم کے انتخاب کے لئے 27ارکان پر مشتمل سادہ اکثریت سے انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

آزاد کشمیر میں پہلے وزیراعظم خان عبدالحمید خان کا انتخاب 5جولائی 1975کو ہوا تھا۔ آزاد کشمیر میں 1985سے لیکر اب تک پارلیمانی نظام نافذ ہے۔سردار سکندر حیات، سردار عتیق احمد خان اور راجہ فاروق حیدر خان دو دو مرتبہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

The post آزاد کشمیرکے 14ویں وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UTbzK21

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...