Urdu news

Thursday, 21 April 2022

عمران خان عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنے کی کال دے سکتے ہیں

 لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی جماعت کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کیلئے تیار رہنے کی کال دے دی ہے۔

یہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ کر دھرنے میں تبدیل کرنے کے متعلق بھی پی ٹی آئی قیادت فیصلہ کر چکی ہے۔ جس کا اعلان عید کے فوری بعد متوقع ہے لیکن 8 سال قبل ڈی چوک میں 126 دن جاری رہنے والے دھرنے نے بھی پی ٹی آئی کو غیر معمولی فائدہ نہیں پہنچایا تھا لہذا اس مرتبہ اگر دھرنا ہوتا ہے تو وہ کب تک جاری رہے گا اور کس حد تک نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

اس بارے پی ٹی آئی کے قائدین باہمی آف دی ریکارڈ گفتگو میں زیادہ پر امید دکھائی نہیں دیتے اور ان کی تمام امید اس ایک نکتے سے بندھی ہوئی ہے کہ کسی طرح ایک ماہ کے اندر عام انتخابات کا اعلان ہوجائے ۔

The post عمران خان عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنے کی کال دے سکتے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TCDnL58

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...