Urdu news

Friday, 22 April 2022

چیئرمین ایچ ای سی کا 4 ممبران کی رکنیت منسوخی کا فیصلہ

 اسلام آباد: ہائرایجوکیشن کمیشن کے4 ممبران کی رکنیت منسوخ کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرطارق بنوری نے وزیراعظم شہبازشریف کوچاروں نام بجھوادیے ہیں، جن میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹرعطاء الرحمان،سابق سیکرٹری پلاننگ کمیشن شیخ اکرم،نادرا پنجوانی اورعارف بٹ شامل ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرطارق بنوری نے کمیشن کے باقاعدہ اختیارات ملنے کے بعدسب سے پہلا ایکشن لیتے ہوئے کمیشن کے غیرقانونی ممبران کی رکنیت ختم کرنے کیلیے عدالت عالیہ کے بعداب وزیراعظم شہباز شریف کے نام باقاعدہ لیٹرجاری کردیاہے جس میں کہا گیاہے کہ کمیشن کے ممبران میں ازخوداورمبینہ سفارش کے باعث تعینات ہونے والے4ممبران کی رکنیت ختم کی جائے۔

ذرائع کا کہناہے کہ غیرقانونی کمیشن ممبران کی معطلی کے بعد کمیشن کے ممبران کی شفاف تعیناتی عمل میں لائی جائے گی جس کے بعد ایچ ای سی کے مستقل ایگزیکٹیو ڈائریکٹرکی تعیناتی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

The post چیئرمین ایچ ای سی کا 4 ممبران کی رکنیت منسوخی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KSXPq35

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...